محمد صابر کیانی موضع چنالی کے نئے نمبردار نامزد

چوکپنڈوڑی(راجہ غلام قنبر) چوکپنڈوڑی بھاٹہ روڈ پر واقع موضع چنالی کے نئے نمبردار محمد صابر کیانی مقرر کردیئے گئے۔ نمبردار محمد صابر کیانی کا نوٹیفیکیشن ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کیپٹن (ر) طیب سمیع خان نے جاری کیا۔ اس سے قبل کیپٹن (ر) فاضل کیانی نمبردار تھے۔ انکی وفات کے بعد نمبردار کے لیئے انکے چھوٹے بھائی نمبردار محمد صابر کیانی نامزد کیئے گئے ہیں۔ نمبردار صابر کیانی کی نامزدگی پر دوست احباب و برادری نے خوشی کا اظہار کیا اور نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دی۔