نوجوان سیاسی و سماجی رہنما چوہدری حارث ذکی رشتہ ازدواج میں منسلک، شاندار دعوت ولیمہ کا اہتمام


کلرسیداں(راجہ غلام قنبر ) چوکپنڈوڑی کے نواحی گاوں آراضی خاص کے معروف نوجوان  سماجی وسیاسی رہنما چوہدری حارث ذکی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔  سنت نکاح و رخصتی کے بعد اتوار کے دن برادری اور دوست احباب کے لیئے دعوت ولیمہ کی سنت کا اہتمام کیا گیا۔ دعوت ولیمہ میں خصوصی طور پر سابق ضلع ناطم و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص، جماعت اسلامی کے رہنما خالد مرزا، صدر پریس کلب چوکپنڈوڑی راجہ غلام قنبر، ضلعی صدر پاکستان میڈیا کونسل بدر بشیر بدر، سابق کونسلر چوہدری محمد حنیف،چوہدری نعیم بنارس، راجہ سلطان محمود، عابد صدیقی سمیت دیگر احباب نے شرکت کی۔