وزیراعظم کی اپنی گھر اسکیم،ایک لاکھ 25 ہزار گھروں کیلئے 700 ارب روپےقرض دینے کا ہدف مقرر

(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں رواں سال وزیراعظم کی اپنی گھر اسکیم کے تحت ایک لاکھ 25 ہزار رہائشی یونٹس کے لیے 700 ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے فراہم کرنے کے ہدف کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور زرعی شعبے کے لیے قرضوں کی فراہمی بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ حکومت کے مطابق کاروباری افراد کو جدید ٹیکنالوجی اور عالمی منڈیوں میں مقابلے کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے گی، جبکہ صارفین کو بینکوں کی شاخوں میں جائے بغیر چھوٹے قرضوں کے لیے درخواست دینے کی سہولت بھی دی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ چھوٹے اور درمیانے کاروبار کو قرضوں تک آسان رسائی دینے کے لیے نومبر کے اختتام تک ایس ایم ای پورٹل فعال کیا جائے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نیشنل بینک کی جانب سے ہاؤسنگ فنانس کی 76 فیصد درخواستوں کی منظوری مثبت پیش رفت ہے۔