راولپنڈی( راجہ غلام قنبر) کرنل انوار عباسی این اے 51 کے لیئے آئیسکو کے کوآڑڈینیٹر مقرر کردیا گیا، وزارت پاور ڈویژن سے نوٹیفیکیشن جاری۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع راجہ اسامہ اشفاق سرور ایم این اے کی تجویز پر وزارتِ توانائی، پاور ڈویژن اسلام آباد نے محکمہ بجلی (آئیسکو/واپڈا) سے متعلق عوامی مسائل کے فوری حل اور مؤثر رابطہ کاری کے لیے کرنل محمد انوار عباسی کو حلقہ این اے 51 کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزارتِ پاور ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، کرنل انوار عباسی کا تعلق مری سے ہے۔ کرنل محمد انوار عباسی کی بطور کوآرڈینیٹر تقرری کے بعد ضلع مری، کوٹلی ستیاں، کہوٹہ اور تحصیل کلرسیداں سمیت حلقہ این اے 51 کے مختلف علاقوں میں بجلی سے متعلق عوامی مسائل کی نشاندہی، متعلقہ حکام تک ان کی رسائی اور حل کے لیے رابطہ کاری کی جا سکے گی، عوامی حلقوں کو امید ہے کہ اس تقرری سے بجلی کی فراہمی میں درپیش مشکلات بجلی کے بلوں میں مسائل نئے کنکشنز کے اجرا، ٹرانسفارمرز کی تنصیب و تبدیلی اور دیگر متعلقہ شکایات کے ازالہ کے لیے مؤثر اقدامات میں مدد ملے گی.