کلرسیداں: CTDS اور RWMC کے اعلیٰ افسران کا دورہ، شاہ باغ بازار میں صفائی کے امور پر اہم ملاقات

کلرسیداں ( چوہدری جواد مجید) کلرسیداں میں CTDS اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) کے اعلیٰ افسران نے دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ مینیجر عامر نائیک ،MD منیجنگ ڈائریکٹر رانا ساجد، سینئر مینیجر CTDS ذاکر حسین، سینئر مینیجر RWMC عمیر، اے ایم او ملک ابراہیم اور یو سی سپروائزر خاور علی موجود تھے۔

اس موقع پر اعلیٰ افسران نے شاہ باغ بازار کا دورہ کیا، جہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) یوسی غزن آباد کے صدر ماسٹر چوہدری عبدالمجید، سابق نائب ناظم سید مداح حسین شاہ، سیکرٹری غزن آباد عمران محمود کیانی اور انجمن تاجران شاہ باغ بازار کے صدر ارشد بٹ اور صحافی چوہدری جواد مجید سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران شاہ باغ بازار میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، کوڑا کرکٹ اٹھانے اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے صفائی کے امور کو بہتر بنانے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

اہل علاقہ نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ اداروں کی مؤثر نگرانی اور باہمی تعاون سے شاہ باغ بازار سمیت یونین کونسل غزن آباد میں صفائی کے نظام میں مزید بہتری آئے گی۔