فراز خان/سیاسی پارٹیوں کے اندرگروپنگ معمول کی بات ہوتی ہے اور ملک کے ہر ضلع ،تحصیل حتی کہ یونین کونسل لیول تک بھی پارٹی رہنماﺅں اور ورکرز میں اختلافات کی وجہ سے گروپنگ ہوتی ہے یہ صورت حال ہر سیاسی پارٹی کی ہے فرق صرف اتنا ہی ہے کہ کبھی کبھار کسی ایک پارٹی کو زیادہ ٹارگٹ کرنا شروع کردیا جاتا ہے جیسا ابھی تحصیل گوجرخان میں ن لیگ کوٹارگٹ کیا جارہاہے سیاست کے میدان میں لیڈر وہی ہوتا ہے جو عین وقت پر تمام گروپوں کی حمایت حاصل کر لیتا ہے گوجرخان کی موجودہ صورتحال میں سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص مضبوط پینل کے ساتھ سامنے آچکے ہیںان کے مضبوط پینل کی سب سے بڑی مثال سابق ایم پی اے چوہدری افتخاراحمدوارثی ہیں جو سیاسی بصیرت میں اپنی مثال آپ ہیں سیاست کے میدان میں بہترین کھلاڑی ہیں الیکشن 2018میں خود آرام سے گھر بیٹھ گئے اور کسی بھی جلسہ ،جلوس میں ن لیگ کی مخالفت نہیں کی اس کے علاوہ پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا میں بھی ن لیگ کے اُمیدواروں کے خلاف کوئی بیان بازی نہیں کی لیکن پھر بھی نتائج من پسند حاصل ہوئے اور ان کے مخالفین کو عبرت ناک شکست کا سامنا ہوا افتخاراحمدوارثی کی سب سے بڑی خوبی عین وقت پر سب کی حمایت حاصل کر لیتے ہیں کون کس وقت پر اور کیسے راضی ہوگا ان کو بخوبی علم ہوتا ہے اس کے علاوہ راجہ جاوید اخلاص اپنی عاجزانہ طبیعت کی وجہ سے عوام اور پارٹی ورکرز میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں جبکہ تحصیل گوجرخان میں تعمیر و ترقی کی سیاست کو متعارف کروانے میں ان کا اہم رول ہے انہوںنے بے شمار ترقیاتی کام کروائے گوجرخان شہر میں راجہ جاوید اخلاص کو شاہد صراف کی بھرپو رسپورٹ حاصل ہے جو سیاست کے میدان میں نئے کھلاڑی ضرور ہیں لیکن اپنا اثرو رسوخ رکھتے ہیں حال ہی میں راجہ جاوید اخلاص نے تحصیل گوجرخان کے لیگی رہنماﺅں طیب قریشی اور قاضی وقار کاظمی کو مسلم لیگ ن ضلعی راولپنڈی کے اہم عہدے سونپے جن کی پارٹی کے لیے بے شمار خدمات ہیں دونوں رہنماﺅں نے 2013 اور 2018کے الیکشن میں ن لیگ کو بھرپور سپورٹ کیا ہر موقع پر متحرک ہوکرپارٹی کی ہر کال پر فرنٹ پر کھڑے ہوتے ہیں راجہ جاوید اخلاص کی دھیمی پالیسیاں مخالفین کی سمجھ سے بالاتر ہیں لیکن پارٹی کے لیے انتہائی فائدے مند ثابت ہوں گئی لیکن سوال یہی ہے کہ گوجرخان میں گروپنگ کے حوالے سے ن لیگ کو ہی ٹارگٹ کیوں کیا جارہا ہے جبکہ پی ٹی آئی کو بھی گروپنگ کے حوالے سے مشکلات ہیں اور الیکشن کے قریب ان مشکلات میں کئی گناہ اضافہ ہوجائے گا لیکن پھر بھی گوجرخان شہر میں گروپنگ کے حوالے سے ن لیگ کو ہی ٹارگٹ کیا جارہا ہے حالانکہ حالات اب تیزی سے بدل رہے ہیں اور سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص اپنی اور پارٹی کی پوزیشن مستحکم کرچکے ہیں ۔
اہم خبریں
اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے موقع پر ڈیوٹی سے غائب پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن، 2 اے ایس آئی سمیت 12 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
مون سون بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور کوٹلی ستیاں کے نظر انداز متاثرین
اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں سیدہ زینب حسین کی پریس کانفرنس
شہید گر وپ کیپٹنعاصم طارق مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری.
ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کا آغاز 4 جولائی سے 9 جولائی تک جاری رہنے کا اعلان
ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد میں پولیس اہلکار بن کر پمز اسپتال آنے والوں کو لوٹنے والے گرفتار
سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ آخری مرحلے میں داخل
جموں 6 میں تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے بعد عبدالخطیب چودھری کی حمایت میں اضافہ.