137

گوجرخان پولیس کی کارروائی زمین کے تنازعہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ) گوجرخان پولیس نے زمین کے تنازع پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقتول کی شناخت سجاد حسین کے نام سے ہوئی ہے جو ایک ماہ قبل فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوا تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کی مکمل تفتیش کی اور بالآخر اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملزم کو دھر لیاپولیس کے مطابق، ملزم وقاص نے ذاتی دشمنی اور زمین کے تنازعے پر سجاد حسین کو نشانہ بنایا۔ واقعہ کے بعد ملزم موقع واردات سے فرار ہو گیا تھا جس کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک چیلنج بنی ہوئی تھی۔ تاہم گوجرخان پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس اور جدید تفتیشی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں