148

گوجرخان ٹریفک لائسنس فیسوں پر ٹریفک سنٹر میں ہنگامہ، مقدمہ درج

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ٹریفک لائسنس کی سرکاری فیسیں سن کر شہری راشد محمود طیش میں آگئے۔ ٹریفک لائسنسنگ سنٹر گوجرخان پہنچ کر عملے سے بدتمیزی، گالم گلوچ اور کار سرکار میں مداخلت کی کوشش کی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے راشد محمود کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی جاری ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں