210

گوجرخان:نمازجنازہ کے دوران متعدد افراد کی جیب کٹ گئی

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) باولیال میں چیئرمین راجہ افتخار مرحوم کے جنازے کے موقع پر جیب کتروں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے متعدد افراد کو نشانہ بنایا۔ رئیس صندل سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیت راجہ ذوالفقار کی جیب کٹ گئی، جس میں تقریباً چالیس ہزار روپے نقدی اور ایک قیمتی موبائل فون شامل تھا۔
متاثرہ شخص نے تھانہ گوجرخان میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مزید کئی افراد اس موقع پر جیب کتروں کا شکار بنے، تاہم بیشتر نے شکایت درج نہیں کروائی۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اجتماعات میں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں