گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ) الشیخ برادری کے سربراہ اور شہر کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت شیخ احتشام الطاف کو اڑھائی ماہ بعد بھکر جیل سے رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے موقع پر جیل کے باہر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،اس موقع پر راجہ محمد وحید، راجہ سہیل انور کیانی ایڈووکیٹ، راجہ بلال انور کیانی، شیخ فاخر الطاف اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔ بھکر کی ممتاز شخصیات نے شیخ احتشام الطاف کی رہائی کی خوشی میں ان کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیے کا اہتمام بھی کیا، جس کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گوجرخان کے لیے روانہ ہوئے۔شیخ احتشام الطاف کی رہائی پر گوجرخان میں ان کے عزیز و اقارب اور حلقہ احباب نے خوشی کا اظہار کیا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.