73

گرلز ہائیر سکول ساگری توجہ کا طلب/ڈاکٹر عرفان ملک

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ساگری میں طالبات کی تعداد بارہ سے زائد ہے اساتذہ اور سٹاف کی محنت اور طالبات کی جانب توجہ دینے کی بناء پر ہرسال سکول کا رزلٹ ہر سال بہترین ہوتا ہے زیر تعلیم طالبات نہ صرف نہ صرف سکول بلکہ بورڈ سے بھی نمایاں نمبروں سے پاس ہوتی ہیں اسکول کی پرنسپل سے ملاقات ہوئی ان کی جو فکر اور کوشش ہے اگر اللہ تعالی نے ان کو کامیاب کیا تو یہ سکول بہت ترقی کر سکتا ہے کیونکہ پرنسپل صاحبہ خود بہت فکر مند ہیں کہ ان کے سکول کی بچیاں محنت کر کے اپنا اور اپنے سکول کا نام روشن کریں اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی سینئر ٹیچر کے ساتھ بات کرتی رہتی ہوں کہ وہ اپنی کلاس کے علاوہ باقی بچیوں پر بھی نظر رکھیں چاہے وہ تعلیمی ہو یا نصابی سرگرمیاں اور اخلاقی اعتبار سے تو وہ سنجیدہ ہو کر ہر کلاس میں جا کر بچیوں پر زور دیتی ہیں تمام سکول کی بچیاں اچھے اخلاق کی مالک اور اپنے اساتذہ اوراپنے ماں باپ کا نام روشن کریں ایک سوال کے جواب پران کا کہنا تھا میں کسی ٹیچر کی لاپروائی برداشت نہیں کر سکتی کیونکہ میں نے کل اللہ تعالی کو جواب دینا ہے کیونکہ جو زمہ داری میرے افسران نے میرے اوپر ڈالی ہے میں اس کو پوراکرنے کیلے دن رات ایک کرتی ہوں اور میں کوشش کرتی ہو کہ میرا سٹاف بھی اس پر پورا اترے اور کسی قسم کی غفلت نہ کرے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا ہمارے سکو ل کی کچھ ضروریات ہیں جو پوری نہیں ہو رہی ہیں جو میرے بس کی بات ہے میں تو اس کو پورا کرتی ہوں جو نہیں ہے اس کے لیے فکر مند ہو کر اس کے لیے کیا کروں میں نے ان کی جب یہ بات سنی تو میرے دل سے یہ دعا نکلی اللہ تعالی ہمارے ملک کے ہر ادارے کے افسران کی اگر ایسی فکر ہو جائے تو ہمارا ملک پاکستان تعلیم کے مقابلے میں بہت ترقی کر سکتا ہیں اگر تعلیمی اداروں کی ضروریات کو پورا کیا جائے جیسے کہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ساگری کی بچیاں جو تعلیم حاصل کر رہی ہیں کم وپیش 150سے 200کے قریب زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتی ہیں ان کے لیے فرنیچر نہیں ہے اس کے علاوہ امتحان کے لیے ایک بڑا حال نہیں ہیں جس مین امتحان لیا جا سکے چوہدری نثار علی خان سے اپیل کرتا ہوں جو ہمارے MNAہیں ہمارے علاقے میں بہت سے ترقیاتی کام کروا رہے ہیں وہ ہمارے تعلیمی اداروں کی کاکمیاں بھی پوری کرے اور ہمارے اور اپنے حلقہ کی بچیوں کے لیے جو ضروریات ہیں ان کو پورا کرنے کی کوشش کریں اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کو ڈگری کا درجہ دلوائیں پورے علاقے کی بچیاں زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہی ہیں ان کے لیے فرنیچر کی فراہمی کو جلد از جلد مکمل کروائیں۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں