156

کینٹ بورڈ انتخابات:رشید احمد خان کی تاریخی فتح

تحریر:ساجد محمود

ملک بھر میں پچھلے ہفتے 12ستمبرکو کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات منعقد ہوئے تمام 212 وارڈز کے حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف 63نشستوں پر کامیاب‘جبکہ ن لیگ 59‘ آزاد امیدوار 55 نشستوں پر پیپلز پارٹی17‘ایم کیو ایم 10اور جماعت اسلامی7سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی 2‘2نشستیں حاصل کرسکیں خاص بات یہ کہ نہ صرف ملک بلکہ راولپنڈی میں منعقدہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں بھی دباؤ کے باوجود ن لیگ سرفہرست رہی جبکہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کوئی سیٹ بھی حاصل نہ کر سکی راولپنڈی کی10اور چکلالہ بورڈ کی10 سیٹوں پر بھی نواز لیگ 9 میں سے7سیٹیں لے کر فاتح رہی دو آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے چکلالہ کینٹ سے مسلم لیگ ن نے میدان مارلیاراولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 4 میں ون مین شو کا نظارہ دیکھنے کو ملا جہاں سے مسلم لیگ ن کے رشید احمد خان نے اپنے مدمقابل حکمران حریف جماعت تحریک انصاف کے امیدوار عمران شہزادکو مجموعی طور پر 1475 ووٹوں کی برتری سے واضح شکست دی تحریک انصاف کے امیدوار عمران شہزاد کو حکمران جماعت کی بھرپور سیاسی حمایت و سپورٹ حاصل تھی جن میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت عامر محمود کیانی اور مراد سعید نے انکی بھرپور سیاسی کمپین چلائی تاہم ان تمام تر حکومتی کوششوں کے باوجود انکے پلڑے میں 2945 ووٹ آئے جبکہ مسلم لیگ ن کے رشید احمد خان نے 4407 ووٹ حاصل کیے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار 2793 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے حکمران جماعت کے امیدوار کی شکست سے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ وہ عوام میں اپنی مقبولیت کھو رہی ہے مسلم لیگ ن کے امیدوار رشید احمدخان جو 1985 سے مسلم لیگ کیساتھ منسلک ہیں انہوں نے پنڈی پوسٹ کیساتھ خصوصی نشست کے دوران چوہدری عبدالقدوس اورچوہدری ناصر اقبال کیطرف سے بھرپور حمایت کرنے اور راولپنڈی کے آدڑہ پولنگ اسٹیشن سے بھاری اکثریت سے کامیابی دلوانے پر تہہ دل سے ان دونوں بھائیوں کا شکریہ ادا کیا چوہدری عبدالقدوس اور چوہدری ناصر اقبال کا شمار مسلم لیگ نون کے سرگرم کارکنان میں ہوتا ہے جبکہ چوہدری ناصر اقبال بطور سابق چیچیئرمین زکوۃ کمیٹی کے اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اورطویل عرصے سے مسلم لیگ ن کیساتھ سیاسی وابستگی برقرار رکھے ہوئے ہیں موجودہ راولپنڈی آرا بازار(آدڑہ) میں مقیم ہیں جبکہ انکا آبائی تعلق تحصیل کلرسیداں کی یونین کونسل بشندوٹ کے گاؤں اراضی خاص سے ہے ان دونوں شخصیات نے کنٹونمنٹ بورڈ کے حالیہ انتخابات اور عین مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کے امیدوار رشید احمد خان کی ڈور ٹو ڈور بھرپور انتخابی کمپین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بالخصوص اپنے پولنگ اسٹیشن اور بالعموم تمام واردڈ سے بھاری اکثریت سے انہیں کامیابی دلائی ہے جسکا کامیاب امیدوار رشید احمد خان نے خود اعتراف کیا ہے چوہدری ناصر اقبال نے بھی پنڈی پوسٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اب بھی عوام میں مقبول پارٹی ہے جسکا عملی مظاہرہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے موقعہ پر دیکھنے کو ملا انہوں نے ان تمام کارکنان کا بھی تہہ دل شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسلم لیگ کے امیدوار رشید خان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور بھرپور حمایت اور سیاسی سپورٹ کی اور انہیں انتخابات میں تاریخی کامیابی دلوائی انکا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں عروج وزوال کوئی انہونی بات نہیں تاہم موجودہ حالات میں جبکہ قیادت اور پارٹی کے خلاف احتساب کے نام پر انتقامی کاروائیاں جاری ہیں اسکے باوجود مسلم لیگ ن کا ہر ورکر اور کارکن پارٹی قیادت کیساتھ ثابت قدمی کیساتھ کھڑا ہے اور عنقریب ملک میں اصل جمہوریت بحال ہوگی اور مسلم لیگ ن کے اقتدار کا سورج طلوع ہوگا جبکہ دوسری طرف مسلم لیگ کی اعلی اور مقامی قیادت نے چوہدری عبدالقدوس اور چوہدری ناصراقبال کی پارٹی کیلیے دی جانے والی قربانیوں کی تعریف کی ہے اور انکی پارٹی کو یکجا کرنے کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے چوہدری تنویر کے صابزادے چوہدری دانیال اور ایم این اے ملک ابرار کیجانب سے بھی رشید احمد خان کی سپورٹ اور واضح برتری دلوانے پر چوہدری عبدالقدوس اور چوہدری ناصر اقبال کی کاوشوں کو سراہا گیا ہے پارٹی کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ملک بھر سے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی ایک نئی صبح کا آغاز ہے مسلم لیگ کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ خاص طور پر پنجاب سے انتخابی نتائج پارٹی کی پنجاب میں عوامی خدمت کی تائید ہے، اس کامیابی پر کارکنان اللہ تعالیٰ کے حضور نوافل ادا کریں اور سجدہ شکر بجا لائیں، ان شاء اللہ، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات سے بننے والے مومنیٹم کو نئی قوت سے مہمیز دیں گے، عوام نے ووٹ کی طاقت سے نالائقوں کی بدترین کارکردگی کو مسترد کردیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں