101

کہوٹہ،الخدمت فاؤنڈیشن نے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جماعت اسلامی کہوٹہ، الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے کہوٹہ کے عوام کو انمول تحفہ کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا عزیز احمد عباسی نے 6کنال سے زائد کروڑوں کی زمین جبکہ کرنل (ر) طارق مصطفیٰ نے کروڑوں روپے الخدمت فاؤنڈیشن کہوٹہ کو فنڈز عطیہ کیے۔کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا کھوئیاں پنجاڑ کے رہائشی عزیز احمد عباسی نے دوبیرن سکول کے قریب6کنال سے زائد کروڑوں روپے کی زمین الخدمت فاؤنڈیشن کو عطیہ کر دی جبکہ لاہور کے رہائشی کرنل (ر) طارق مصطفیٰ نے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بی ایچ یو کی تعمیر کے لیے والدین کے ایصال ثواب کی خاطرکروڑوں روپے کے فنڈز عطیہ کیے جماعت اسلامی الخدمت فاونڈیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ممتاز سماجی شخصیت عزیز احمد عباسی حال مقیم امریکہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی کرنل طارق مصطفیٰ تھے تقریب میں جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر سید عارف شیرازی، صدر الخدمت فاؤنڈیشن،جنرل سیکرٹری جاوید اختر، عتیق عباسی، امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی سیون راجہ تنویر احمد،ابرار حسین عباسی، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، اجتبیٰ ستی، ملک عبدالراؤف، راجہ رفاقت، کیپٹن خضر عباسی، بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی کے علاوہ کثیر تعداد میں جماعت اسلامی کے کارکنان ورکرز نے شرکت کی راجہ تنویر احمد تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے سیلاب ہو زلزلہ یا دیگر آفات ہم نے ہمیشہ بلا تفریق عوام کی خدمت کی ہے کرنل طارق مصطفیٰ نے کہا کہ میں نے اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیے یہ صدقہ جاریہ کیا مجھے خوشی ہے کہ اس پسماندہ علاقے کے عوام کو ریلیف ملے گا میں نے سب کو پرکھنے کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی پر اعتماد کیا عوام علاقہ کا تعاون ضرور ی ہے اس موقع پر عزیزاحمد عباسی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے تجارت کی ہے غریب گھرانے سے تعلق ہے اللہ تعالیٰ نے مجھے دیا میں نے اپنی ضرورت سے زیادہ جو تھا اللہ کی راہ میں دیا یہ جگہ میں نے ہسپتال کے لیے وقف کر دی ہے تقریب سے بزرگ صھافی اصغر حسین کیانی، ابرار حسین عباسی راجہ رفاقت جنجوعہ، کیپٹن شبیر عباسی، ملک عبدالراؤف، امیر کہوٹین یوتھ راجہ ناصر و دیگر نے بھی خطاب کیا کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مقررین نے جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کی تعریف کی اس پسماندہ علاقے میں کرنل مصطفیٰ اور عزیزاحمد عباسی کی جانب سے جدید ہسپتال کی تعمیر سے نہ صرف اس علاقے بلکہ کشمیر کے عوام کو بھی فائدہ ہوگا اس موقع پر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا گیا دو چار دن بعد کام کا آغاز کر دیا جائے گا اس موقع پر کئی لوگوں نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی یہ پراجیکٹ الخدمت فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی مکمل ہوگا یتیم بچوں کے لیے آغوش بھی کام کرے گی جبکہ جدید ہسپتال ایمرجنسی اور دیگر سہولیات میسر ہونگی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں