آٹھ ہزارمیٹرسے بلند11چوٹیاں سرکرنے والی پہلی پاکستانی باہمت خاتون انٹرنیشنل کوہ پیماء نائلہ کیانی (ستارہ امتیاز)کے اعزاز میں پاکستان گکھڑ فیڈریشن کاپرتکلف عشائیہ دیا گیا۔عشائیے کا انعقاد منی گالف کلب بحریہ ٹاون میں کیا گیا۔جہاں پر معزز مہمان کو پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی جانب سے یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے گے
اس موقع پر گکھڑ قبیلے کی نامور شخصیات کی شرکت۔ نائلہ کیانی نے حال ہی میں دنیا کی گیارھویں بلند ترین چوٹی سر کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان کا جھنڈا لہرایا بلکہ پاکستان گکھڑ فیڈریشن کا جھنڈا لہرا کر پوری دنیا کے سامنے گکھڑ قبیلے کی نمائندگی کی اور قبیلے کا سر فخر سے بلند کیا۔
گکھڑ فیڈریشن کے مرکزی عہدیداران کے علاوہ گکھڑ قبیلے کی نامور شخصیات نے شرکت کی اور نائلہ کیانی کو دنیا کی گیارہ بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر مبارک باد دی اور قبیلے کی جانب سے شاندار کامیابی پر حوصلہ افزائی کی گئی عشائیے میں راجہ مہتاب خان‘ راجہ طارق محبوب کیانی سابق ناظم ضلع راولپنڈی،
راجہ طارق کیانی سابقہ ایم پی اے‘برگیڈہیر آصف گل کیانی، برگیڈہیر شعیب کیانی‘واجد کیانی، راجہ طارق سلطان، راجہ مبین اختر، ارشد کیانی (ڈپٹی اٹارنی جنرل) کرنل آصف کیانی، پروفیسر شبیر راجہ (پرنسپل ڈگری کالج کہوٹہ) ارسلان کیانی (ایڈوکیٹ) راجہ محفوظ کیانی‘ ولید کیانی‘عمران منیر راجہ،راول راج کے مصنف سجاد اظہر اور گیلانی ویلاگر کے روح رواں سید ذوالفقار گیلانی کے علاوہ دیگر احباب نے شرکت کی
۔ پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی مرکزی قیادت کے تمام عہدیداران نے اس ایونٹ میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے کہ جس میں چیئرمین پاکستان گکھڑ فیڈریشن کرنل راجہ محمد طارق کمال کے علاوہ چیف آرگنائزر کیپٹن فائز اختر کیانی، جنرل سیکرٹری راجہ تسلیم احمد کیانی، وائس چیئرمین راجہ خالد محمود کیانی، وائس چیئرمین تاج کیانی، وائس چیئرمین جاوید حسین کیانی،
وائس چیئرمین محمد منیر راجہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کرنل راجہ کاشف سلطان، سیکرٹری اطلاعات شاھد کیانی، جوائنٹ سیکرٹری زبیر کامران کیانی سنٹرل کوآرڈینیٹر محمد عمر افضل کیانی نے حصہ لیا۔ نائلہ کیانی کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا اور پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی جانب سے ایک خوبصورت پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا
بعد ازاں جنرل سیکرٹری راجہ تسلیم احمد کیانی نے نائلہ کیانی کی اچیومنٹ پر مختصرا روشنی ڈالی۔ جس کے بعد چیِرمین پاکستان گکھڑ فیڈریشن کرنل طارق کمال کیانی نے نائلہ کیانی کو پاکستان گکھڑ فیڈریشن کی جانب سے ایک خوبصورت یادگاری شیلڈ پیش کی ۔نائلہ کیانی ایک خاتون کوہ پیما ہیں جن کا تعلق صوبہ پنجاب، پاکستان میں راولپنڈی شہر کے علاقے گوجرخان سے ہے۔ انھوں نے مملکت متحدہ سے ایرو سپیس انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کرکے کچھ عرصے اس شعبے میں بھی کام کیا تھا
تاہم اب وہ اپنے خاوند کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں جہاں اس وقت وہ ہیکنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدری کے مطابق نائلہ اور ان کی ٹیم نے کوہ پیمائی کی دنیا میں تاریخ رقم کردی ہے۔
وہ نہ صرف گاشر برم ٹو کو فتح کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں بلکہ وہ ایسی کوہ پیما بھی ہیں جنھوں نے اپنی پہلی مہم میں ہی آٹھ ہزار میٹر کی چوٹی فتح کی ہے۔
نائلہ کیانی نے کچھ عرصہ قبل بتایا تھا کہ انھیں بچپن سے مہم جوئی کا شوق تھا۔ نائلہ کیانی نے شادی اور دو بچوں کی پیدائش کے بعد کوہ پیمائی کا آغاز گیشابرم ٹو کو فتح کر کے کیا تھا۔ بچے کی پیدائش کے چند ماہ بعد انھوں نے آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹی فتح کر کے لوگوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا تھا
نائلہ کیانی کی شادی پسند کی شادی تھی۔ ان کے خاوند خالد راجا کو ان کے شوق کا علم تھا نائلہ کے مطابق انھیں یہ بھی پتا تھا کہ میرے شوق اور دلچسپیاں تبدیل ہوتی رہی ہیں
۔نائلہ نے ایک انٹرویو میں بتایا مجھے بچپن ہی سے مہم جوئی اور پہاڑوں سے عشق تھا، اسی لیے شادی کی بڑی تقریبات کرنے کی جگہ میں نے اپنی شادی کی تقریب کے ٹو بیس کیمپ پر منعقد کی تھی۔ کے ٹو بیس کیمپ پر نائلہ کیانی کی شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔