کورٹ میرج کا نکاح نامہ یونین کونسل میں درج کرنے پر پابندی عائد

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) کورٹ کچہریوں میں ہونے والی پسند کی شادیوں اور عدالتی شادیوں کی حوصلہ شکنی کیلئے حکومت کی جانب سے لو میرج اور کورٹ میرج کے نکاح نامہ کے یونین کونسلوں میں رجسٹرڈ کرنے پر پابندی عائد کردی،میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے وارننگ جاری کی ہے کہ آئندہ کچہریوں میں ہونے والی شادیوں کے نکاح نامے رجسٹرڈ کرنے والے یونین کونسلوں کے سیکرٹریز اور نکاح خوانوں کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے،دونوں کی گرفتاریاں ہونگی اور سزائیں بھی دلوائی جائیں گی،نکاح نامہ رجسٹر منسوخ اور سرکاری ملازمتیں بھی ختم کردی جائیں گی،اس ضمن میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کی جانب سے ضلع راولپنڈی تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹریز اور نکاح خوانوں کو سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔