86

کنوہا میں تعلیم و صحت کی سہولیات فراہمی مشن ہے‘ پرویز قادری

انٹرویوراجہ محمد سعید
یونین کونسل کنوہا کے چےئرمین ماسٹر راجہ پرویز اختر قادری نے کہا ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی نے ان کی درخواست میں گلیات کی تعمیر اور رابطہ سڑکوں کی مرمت کیلئے مجموعی طور پر دو کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں جن پر جلد ہی کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔انہوں نے ہفت روزہ “پنڈی پوسٹ “کو دہئے گئے اپنے پہلے خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2014-15 کے بجٹ کے دوران وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی،چےئرمین پی اینڈڈی و رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی یوسی کنوہا میں رابطہ سڑکوں ،گلیات کی تعمیر کیلئے دو کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے۔یوسی کنوہا کا چےئرمین منتخب ہونے کے بعد ،میری خصوصی درخواست پر مسلم لیگ (ن) کے چےئرمین و سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق اور ان کے صاحبزادے رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی نے یوسی کنوہا کی تعمیر و ترقی کیلئے کروڑوں روپے کی رقم جاری کی جن کیلئے آئندہ ہفتے ٹینڈر ز جاری ہو جائیں گے۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق ،وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور ایم پی اے راجہ محمد علی کی مشترکہ کاوشوں سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پی پی 2کے حلقے میں واقعہ نرڑھ کے مقام پر ایک اجتماع سے خطاب کے دوران اربوں روپے کے منصوبہ جات جن میں گیس،بجلی کی فراہمی،روڈز کی تعمیر،سکولز کی آپ گریڈیشن،سہالہ کے مقام پر فلائی اوور،کہوٹہ میں ہارٹ آف دی سٹیٹ ہسپتال کے قیام کا اعلان،کلر سیداں سے سرصوبہ شاہ دو رویہ روڈ کی تعمیر،نرڑھ کے مقام پر پکنک پوائنٹ جیسے میگا پراجیکٹ کے اعلانات سے علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جلسہ میں اعزاز کی بات یہ تھی کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا استقبال پی پی 2 کے چےئرمینوں نے کیا ۔چےئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ 29 دسمبر کو وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کیساتھ پی پی 2 کے 15 چےئرمینوں نے ان سے اسلام آباد آفس میں ملاقات کی جو تین گھنٹے تک جاری رہی اور اس موقع پر وزیر اعظم میاں نواز شریف کے نرڑھ کے مقام پر اعلان کردہ منصوبہ جات کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ بہت جلد تمام منصوبو پر کام کا آغاز ہو جائے گا۔یوسی چےئرمین نے بتایا کہ فیز 1 میں یوسی کنوہا،سموٹ اور چوآ خالصہ میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے جلد ہی سروئے شروع کیا جا رہا ہے ،اس پر تین ارب روپے کی لاگت آئے گی۔آضافی آبادیوں میں بجلی کی فراہمی کا کام بھی اگلے ماہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔انہوں نے بتایا کہ رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی نے گرلز ہائی سکول نمبر 1میں دو کمروں اورستھوانی ہائی سکولز کیلئے 26 ،26 لاکھ سے زائد ،دھمالی تا چوآ خالصہ رابطہ سڑک کی تعمیر و مرمت کیلئے 25 لاکھ،بنک چوک کنوہا کی تعمیر کیلئے 22 لاکھ روپے،چک مرزا کی گلیات کیلئے دس لاکھ،ستھوانی گلیات کیلئے 8 لاکھ،اپر موہڑہ یا ڈھوک با با مستری اللہ دتہ کیلئے 8 لاکھ،ماسٹر اشرف گلی کی تعمیر کیلئے 3 لاکھ،ماسٹر ایاز گلی کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ ،چک گجراں اور ڈھوک چھپر میں گلیات کی تعمیر کیلئے 8 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی گئی ہے جن کیلئے جلد ہی ٹینڈرز جاری ہو جانے کے بعد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔چےئرمین نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور انشاء اللہ دوستوں کی مشاورت اور باہمی صلاح مشورے سے علاقہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرونگا۔یونین کونسل کی غیو ر عوام نے جس اعتماد کا اظہار انہوں نے مجھ پر کیا انشاء اللہ انہیں کبھی مایوس نہیں کرونگا اور عوام کو تھانہ کچہری کی سیاست سے ہمیشہ کیلئے نجات دلاؤنگا ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت ان کی ترجیحات میں شامل ہیں اور انشاء اللہ اپنے وعدے کے مطابق ان مسائل پر قابو پانے کی ہرممکنہ طریقہ سے کوشش جاری رکھوں گا۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں