کلرسیداں (یاسر ملک) کلر سیداں شاپنگ مال میں پرس چوری کی بڑھتی وارداتیں، خواتین شدید پریشانی کا شکار۔کلر سیداں کے معروف شاپنگ مال میں خواتین کے پرس چوری ہونے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے خریدار خواتین اور شہریوں میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ کی فضا قائم ہو گئی ہے۔صادق آباد کلر سیداں کے رہائشی پرویز اختر نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی مہر النساء کے ہمراہ گزشتہ روز حماد کیش اینڈ کیری شاپنگ مال میں خریداری کے لیے آئے تھے۔ دورانِ خریداری ان کی بیٹی کا پرس ایک نامعلوم مرد و خاتون نے چوری کر لیا۔ پرس میں قومی شناختی کارڈ، ہانگ کانگ شناختی کارڈ، بینک آف چائنہ اور بینک آف ہانگ کانگ کے اے ٹی ایم کارڈز سمیت دیگر اہم دستاویزات موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق صرف ایک روز قبل منگل کو بھی متعدد خواتین خریداری کے دوران اپنے پرس سے نقدی اور قیمتی سامان چوری ہونے کی شکایات درج کروا چکی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شاپنگ مال میں سیکیورٹی نہ ہونے کے برابر ہے اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث خواتین آسان ہدف بن رہی ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شاپنگ مالز میں سیکورٹی سخت کی جائے، سی سی ٹی وی کیمروں کی مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے اور پرس چوری میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
اہم خبریں
گوجرانوالہ: 12 سالہ بچے کو ہم عمر 2 بچوں نے شیشے کی بوتل توڑ کر پیٹ میں مار قتل کردیا
8 سالہ اسپیشل بچی کو اسکول لینے جانے کے دوران متعدد بار جنسی درندگی کرنے والا رکشہ ڈرائیور ہلاک
اسحاق ڈار اور رافیل گروسی میں رابطہ ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد پر اتفاق
وزیراعظم کی بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام اداروں کو تیار رہنے کی ہدایت
IPPs کو 11 ماہ میں12 ارب ڈالر کی ادائیگیاں،جو 3سال میں IMFسے حاصل کیے گئے قرضے کے برابر ہیں
کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری کی آئی جی اسلام آباد تعیناتی ،پی ٹی سی لاہور میں الوداعی تقریب
اختیارات کے استعمال میں آئین کو ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے: جسٹس امین الدین خان
حنیف عباسی کا بارانی یونیورسٹی کو تخفہ!ریکارڈ مدت میں تعمیر آڈیٹوریم کا افتتاخ
پنجاب حکومت نے سہیل آفریدی کو سکیورٹی فراہم کر کے ذمہ داری کا ثبوت دیا: سلمان رفیق
بلوچستان میں ایمرجنسی سروس جدید بنانے کا فیصلہ، 9 نئی ایمبولینسز شامل