کلرسیداں ( نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں نے گوجرخان روڈ پر واقع غیر رجسٹرڈ کلینک خلاف کارروائی کرتے ہوئے سربمہر کردیا۔
ڈی ڈی ایچ او کلرسیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گوجرخان روڈ پر واقع عطائی کلینک ارشد میڈیکل سینٹر کا معائنہ کیا، جانچ پڑتال دوران کلینک پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے غیر رجسٹرڈ نکلا اور نہ ہی کوئی ایم بی بی ایس ڈاکٹر کلینک میں موجود تھا۔
ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے کلینک کو سربمہر کرتے ہوئے مزید کارروائی کے لیے رپورٹ لاہور ارسال کردی گئی،اسی دوران شہیر فارمیسی کا بھی جائزہ لیا گیا،جہاں تمام امور تسلی بخش پائے گئے۔