344

کلرسیداں گاڑی تیز رفتاری کے باعث دکان میں جا گھسی، 1 شخص زخمی

کلرسیداں چوآخالصہ دھانگلی روڈ نزد گورنمنٹ گرلز سکول تیز رفتار ی کے باعث گاڑی دکان کے اندر چلی گئی جس سے دکان کاچھت گر کر گاڑی پر جا گرا اس حادثہ سے دکان کے اندر موجود لڑکا شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گیا ذرائع کے مطابق گاڑی ڈڈیال آزاد کشمیر کے علاقے کی تھی جو انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی ڈرائیور کر تے ہوئے راولپنڈی سے ڈڈیال آزاد کشمیر کی طرف جارہا تھا زخمی کو ایمبولینس کے ذریعے کلر سیداں ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں