کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلرسیداں اور مضافات میں مچھروں کی یلغار، عوام بے بس ، اسپرے مہم نہ ہونے سے صورتحال سنگین۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں اور گردونواح کے علاقوں میں مچھروں کی غیر معمولی افزائش نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ اگرچہ علاقے میں صفائی کی صورتحال اطمینان بخش ہے اور گندگی کے ڈھیر موجود نہیں، تاہم محکمہ صحت اور بلدیاتی اداروں کی جانب سے مچھروں کے خاتمے کے لیے کسی قسم کی اسپرے مہم نہ چلائے جانے کے باعث عوام کو اذیت کا سامنا ہے۔مقامی رہائشیوں کے مطابق شام ڈھلتے ہی مچھروں کے جھنڈ گلی محلوں، گھروں، دکانوں اور عوامی مقامات پر حملہ آور ہو جاتے ہیں۔ تعلیمی اداروں اور مساجد میں بھی نمازیوں اور طلبہ کو شدید تکلیف کا سامنا ہے۔ بچوں اور بزرگوں کی نیند اور صحت سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ڈینگی اور ملیریا جیسی وبائی امراض کے خطرات بڑھ رہے ہیں لیکن متعلقہ ادارے مکمل طور پر خاموش ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی ستھرائی بہتر ہونے کے باوجود اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے۔سماجی اور عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر انسدادی مہم شروع کی جائے، اسپرے مہم کا آغاز کیا جائے اور عوام کو مچھروں کی اس بڑھتی یلغار سے نجات دلائی جائے، تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
اہم خبریں
شہید گر وپ کیپٹنعاصم طارق مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری.
ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کا آغاز 4 جولائی سے 9 جولائی تک جاری رہنے کا اعلان
ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد میں پولیس اہلکار بن کر پمز اسپتال آنے والوں کو لوٹنے والے گرفتار
سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ آخری مرحلے میں داخل
جموں 6 میں تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے بعد عبدالخطیب چودھری کی حمایت میں اضافہ.
کراچی کیلئے سڑکوں اورفلائی اورز نیاجال اربوں کا ترقیاتی بجٹ منظور
مینگو ڈپلومیسی ،پاکستان کا76ممالک کے سر براہان کو 34ٹن آم تحفے میں دینے کا فیصلہ
وزیر مملکت داخلہ کا سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ۔