تفصیلات کے مطابق گلاب ولد میر حسن سکنہ حاجی شاہ موڑ نے تھانہ رنگو پولیس کو بیان دیا کہ میرا بھانجا مدثر ولد نعیم میرے پاس مہمان آیا ہوا تھا جو عامر ولد ڈیر گل اور وارث ولد افسر کے ساتھ ویسہ سے واپس رکشہ پر آرہے تھا کہ ویسہ موڑ کے قریب فورڈ ڈالا نمبری RIN-5134 جس کو اویس عابد ولد محمد رفیق تیز رفتاری اور غفلت سے چلا رہا تھا نے رکشہ کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں میرا بھانجا جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ رنگو پولیس نے مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے ملزم اویس عابد ولد محمد رفیق سکنہ محلہ عید گاہ تحصیل حضرو کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔
