کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پی ٹی آئی ایم سی کلر سیداں کے سابق صدر سیماب حیدر شاہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے اچانک دورے نے کلرسیداں کی تحصیل انتظامیہ کی سال بھر کی غفلت اور نمائشی کارکردگی کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ڈی سی کی متوقع آمد سے چند گھنٹے قبل رات گئے تک انتظامیہ حسبِ روایت حرکت میں آئی اور تجاوزات کے خلاف وقتی کارروائیاں کرتے ہوئے تیس سے زائد دکانوں کا سامان ضبط کیا جبکہ پینتیس دکانداروں پر لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔تاہم ڈی سی کے اچانک معائنے کے دوران انتظامیہ کے تمام دعوے ہوا میں اڑ گئے۔ انہوں نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتظامیہ نے محض مرکزی شاہراہ کو عارضی طور پر صاف ستھرا دکھانے کی کوشش کی، لیکن جیسے ہی ڈی سی نے اندرونی گلیوں اور محلوں کا رخ کیا تو جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، دوبارہ قائم تجاوزات، ٹوٹے نالیاں اور شدید بدانتظامی کھل کر سامنے آ گئی۔ کئی مقامات پر تجاوزات چند ہی گھنٹوں میں واپس آ چکی تھیں، جبکہ صفائی کے نام پر کیے گئے اقدامات صرف دکھاوا ثابت ہوئے۔ صورتحال دیکھ کر ڈپٹی کمشنر نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کی کارکردگی پر سخت سوالات اٹھائے۔ سیماب حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ کلرسیداں کی انتظامیہ پورا سال خاموش تماشائی بنی رہتی ہے اور صرف اعلیٰ افسران کے دوروں پر نمائشی کارروائیاں کر کے اپنی ذمہ داریوں سے جان چھڑانے کی کوشش کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چند گھنٹوں کی کارروائیاں شہریوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں، جبکہ مستقل منصوبہ بندی اور روزانہ کی بنیاد پر عملدرآمد کے بغیر شہر کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔انہوں نے نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار افسران کے خلاف عملی کارروائی کی جائے، بصورت دیگر کلرسیداں میں صفائی اور تجاوزات کے خلاف اقدامات محض فائلوں تک محدود رہیں گے۔
اہم خبریں
گوجرخان, بیوی نے شوہر پر تیزاب پھینک دیا،شوہر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، مقدمہ درج،بیوی گرفتار
باہتر ۔ نوکری، دوستی یا ہمدردی؟ ایک فون کال نے کھول دیا بلیک میلنگ کے خطرناک نیٹ ورک کا بھید! ہنی ٹریپ گینگ کا لرزہ خیز انکشاف، دو خواتین گرفتار
اٹک : محرم الحرام کے دوران امن و امان، سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس
فتح جنگ : کوٹ صلابت پل کا باضابطہ افتتاح ، عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے عبدالخطیت چودھری کی چودھری ایاز ایڈووکیٹ سے تفصیلی ملاقات۔
سولر پینلز,بیٹریوں اور انورٹرز پر ایک سے بڑھا کر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگنے کا امکان۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 27 دہشتگرد ہلاک،آئی،ایس،پی،آر
آزاد کشمیر کی صورتحال پر پاکستان پیپلزپارٹی نے تشویش کا اظہار کیا،صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات کا امکان۔
وزہر اعلیٰ مریم نواز نے سی ایم پنجاب کیو آر پینک بٹن سسٹم متعارف کروای دیا، اہم حفاظتی فیچرز شامل
چھنی پُل جی روڈ پر ٹماٹروں سے لوڈ مزدہ حادثے کا شکار، ریلوے ٹریک بند