وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان واحد سیاست دان ہیں جو اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ مستقل رابطے میں رہتے ہیں اور حلقے کا دورہ کرنے میں دلی خوشی محسوس کرتے ہیں ۔چوہدری نثار علی خان کی کلرسیداں کی عوام سے محبت کا یہ ثبوت ہی کافی ہے کہ انہوں نے کلرسیداں میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے جو ایک ریکارڈ ہے۔ گزشتہ دور میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے کلرسیداں کے لیے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا بلکہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی طرف کیا گیا اعلان بھی سچ نہ ہوسکاء ۔ اس کے برعکس چوہدری نثار علی خان نے تحصیل کلرسیداں میں حلقہ کی کوئی یونین کونسل ایسی نہیں جہاں پر کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈ خرچ نہ کیے ہوں ۔چند روز قبل وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان یونین کونسل درکالی معموری کے رہنماء حاجی محمد اسحاق اور ممتازصنعت کار محمد الیاس کی رہائش گاہ پر تشریف لائے جہاں پر گردو نواح کی تمام یونین کونسلوں کے لیگی رہنماؤں نے شرکت کی ۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گردوں پر زندگی تنگ کردی گئی ہے پاکستان کو پر امن ملک بنائیں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے ، یہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک آخری دہشت گرد ختم نہیں ہوجاتا ، پاکستان کی سیکورٹی کے حوالے سے بہت بہتری آئی ہے ، انٹیلی جنس بیس آپریشن سے دہشت گردی کے واقعات کو روکا گیا گزشتہ ایک سال میں دس ہزار سے زیادہ اینٹلی جنس بیس آپریشن کیے گے جس سے دھماکوں اور دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی دہشت گرد اب معصوم اور غیر محفوظ لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں دہشت گردوں کے وار سے قوم کو مایوس نہیں ہونا چاہیے ایسے واقعات ہمارے اوسان خطا نہیں کرسکتے ، دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم اگھٹی ہو کر سینہ سپر ہوجائے ۔چوہدری نثار علی خان نے سانحہ کراچی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہاکہ اس طرح کی دہشت گردی اور طرح کا مسلہ ہے مگر اس ایک واقعہ پر وزیر اعلی سندھ کے مستعفی ہونے کا مطالبہ بلا جواز ہے وفاقی وزیر داخلہ نے چیف منسٹر سندھ کے مستعفی ہونے کے مطالبہ کی مخالفت کرتے ہوے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی کے بڑے واقعات پیش آتے ہیں مگر کہیں ایسا مطالبہ نہیں ہوتا ۔بدقسمتی سے پاکستان میں کچھ لوگ اپنا نام میڈیا میں لانے کے لیے اس طرح کے واقعات پر بھی سیاست کرتے ہیں ۔انہوں نے پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے چوہدری محمد خالد مرحوم کی حلقہ میں بلا تفریق ترقیاتی کام کرانے پرا نہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی تعریف بھی کی ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میڈیا دہشت گردی کی جنگ میں قوم کا عزم بلند کرنے کے لییمدد کرے۔ پاکستان میں آج حکمرانی کرنا مشکل ترین کام ہے مسائل آج 80اور 90کی دہائی میں نہیں تھے ، دہشت گردی اور لوڈ شیدنگ جیسے مسائل مشرف کے اقتدار کی وجہ سے قوم کو ملے ۔ چوہدری نثار علی خان نے اپنے خطاب میں تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہا کہ پی ٹی آئی کا طرز سیاست پاکستان کے لیے تباہ کن ہے یہ کوئی سیاسی پارٹی نہیں سیاسی بگھوڑوں اور مخصوص افراد کا فین کلب ہے ان میں سیاست نام کی کوئی چیز نہیں ان کا انداز سیاست گالی گلوچ دباؤ اور دھرنے دینا ہے ان کی دشنام طرازی سے میڈیا سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں اگر اقتدار ان کے قریب آیا تو دھرنے ان کے گلے پڑیں گے ۔عوام فیصلہ کریں کہ انہیں یہ طرز سیاست نہیں چاہیے عوام کو ترقی مسلم لیگ تلے ملے گی یہ قوم جو گروہوں میں تقسیم ہے اس کو اگھٹا کرنا اصل سیاست ہے اور ایک ایسے رہنماء کی ضرورت ہے جو قوم کو اگھٹا کرسکے بدقسمتی سے انقلاب کا دعویٰ کرنے والی تحریک انصاف کی سوچ قوم کو تقسیم کرنے کا پروگرام لارہی ہے ۔تحریک انصاف والے پہلے خیبر پختونخواہ میں انقلاب لا کر دکھائیں انہوں نے قوم کو گالی گلوچ دھرنوں کے علاوہ آج تک کچھ نہیں دیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اپنے انتخابی حلقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کراچکا ہوں آئندہ تین سال میں ہر یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں کا شیڈیول مرتب کر لیا ہے میرے انتخابی حلقے میں کوئی گاؤں ایسا نہیں بچے گا جہاں ترقیاتی کاموں کا نشانہ ہو تین سالہ ترقیاتی پروگرام کے تحت اربوں روپے خرچ ہوں گے جس میں میگا پروجیکٹس دیے جائیں گے ۔تھانہ کچہری کی سیاست اس وقت تک ختم نہیں ہوسکتی جب تک عوام ساتھ نہ دیں میرا کوئی من پسند افسر نہیں میں عوامی شکایات پر اور حلقے کی عوام کے خطوط پر ایکشن لیتا ہوں ۔وفاقی وزیر داخلہ نے مقامی میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور لوگوں کے ساتھ زیادتی کے حوالے سے میڈیا سے رہنمائی ملتی ہے اخباری اطلاعات پر فوری ایکشن لیتا ہوں ۔چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میرا طرز سیاست یہ ہی ہے کہ میرے دائیں اور بائیں کوئی حرام خور نہ ہو آج سچ اور جھوٹ میں تفریق ختم ہوچکی ہے مگر حلقے کے عوام گواہ ہیں کہ میں صرف سچ کا ساتھ دیتا ہوں اور مظلوم کے ساتھ کھڑا ہوں میں نے آج تک اپنی سیاسی پارٹی نہیں تبدیل کی دوسری طرف وہ لوگ ہیں جو ناظم رہے مشیر رہے وزیر رہے مگر عوامی خدمت اور ترقیاتی کاموں میں نام پیدا نہ کرسکے ۔پارٹیاں بدلنے والے صرف اپنے مفاد کے لیے کرتے ہیں ان لوگوں سے عوام وفا کی توقع نہ رکھیں ۔2002میں ، میں نے کہا کہ تھا ق لیگ کا نشان نہیں ملے گا آج کہتا ہوں ق لیگ کی طرح پی ٹی آئی بھی سیاسی پارٹی نہیں مخصوص افراد کا فین کلب ہے اس کا ساتھ دینے والوں کو مایوسی ہوگی ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دروازے اچھے لوگوں کے لیے کھلے ہیں کارکن اپنی جماعت کو مضبوط کرنے کے لیے اس میں اچھے لوگوں کو شامل کریں ۔ چوہدری نثار علی خان نے ترقیاتی کاموں کی مانٹرنگ ، تھانہ کچہری میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے تین الگ الگ کمیٹیاں بھی تشکیل دیں ، انہوں نے کلرسیداں تا راولپنڈی گرین بس سروس کا افتتاح کیا ۔گرین بس سروس شروع کرنے پر عوامی حلقوں نے چوہدری نثار علی خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔{jcomments on}
57