چکری سے رجب علی راجا
اگست کے ابتدہ میں باقاعدہ سیاسی شو کرنا کا سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا تجربہ کامیاب رہا انھوں نے اپنوں اور مخالفین کو بتا دیا کے میرے حلقہ کے لوگ میرے ساتھ ہیں ان کے دونوں حلقوں کے چئیرمینوں نے عوام کو جلسے میں شرکت کے لیے تما م سہولیات مہیا کیں اور مختصر کال پر کامیاب جلسے پر چوہدری نثار علی خان نے تمام لوکوں کا شکریہ ادا کیا روات جلسے میں ان کا انداز زالفقار علی بھٹو والا تھا میرے ساتھ چلو گے لڑو گے مرو گے جسے الفاظ نے سامعین کی توجہ اور محبت میں اضافہ کیا لیکن دو تین پریس کانفرنس اور روات جلسے میں وہ اپنا پورا موقف اپنے حلقہ اور پورے پاکستان کے سامنے لانے میں مکمل ناکام نظر آئے ان کے حلقہ کی عوام اور چئیرمین شدید کش مکش کاشکار 13اور14اگست کی درمیانی شب تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کی مشترکہ کوششوں سے لیاقت باغ کا جلسہ شدید بارش کے باوجو دکامیاب رہا جس پر عمران خان اور شیخ رشید نے تمام کھلاڑیوں کومبارک باد دی حلقہ این اے 52.53تحریک انصاف کے لوگوں نے جن میں سابق امیدوار برائے MNAکرنل اجمل صابر راجہ کی قیادت میں ایک بڑی ریلی اڈیالہ روڈ سے او ررہنما تحریک انصاف چوہدری نذیرکی قیادت میں بڑ ریلی دھمیال روڈسے اور چکری روڈ اور گرجاروڈ کی چھوٹی ریلیاں لیاقت باغ پہنچی گزشتہ دنوں پاکستا ن پیپلز پارٹی نے فتح جنگ میں کامیاب جلسہ کیا حلقہ این اے .52.53 سے ریلیوں نے شرکت کی چکری گاوں سے چوہدری کامران اسلم کی طبعیت کی ناسازی کی بدولت چوہدری عرفان علی خان کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نے پی پی پی کے جلسے میں شرکت کی گرجا روڈ سے امیدرار برائے MPAراجہ رضوان چراغ ایڈوکیٹ جبکہ حلقہ pp9راولپنڈی کینٹ سے راجہ رضوان معید کی قیادت میں ایک بڑی ریلی فتح جنگ پہنچی جبکہ سابق MPAعمار مہدی راجہ جلسے میں شریک نہ ہوئے نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور تک اداروں اور اپنی حکومت کے خلاف نکالی گئی ریلی جوچوہدری نثار علی خان کے خلقہ سے 120کی سپیڈ سے گزری چوہدری نثار اور میاں صاحب کے چاہنے والے میاں صاحب کودیکھ بھی نہیں پائے میاں صاحب نے حلقہ NA52 کے لوگوں کی محبت مسترد کر دی اسلام آباد سے راولپنڈی تک ناکام ریلی لاہور تک پہنچ کر کامیاب ہو گئی ۔حلقہ این اے 52.53میں جماعت اسلامی بہت زیادہ کام کر رہی ہے جماعت اسلامی کی ہر یونین کونسل کی سطح پر باڈی مکمل ہو گئی اس کے علاوہ دیگر مذہبی جماعتیں بھی متحرک ہیں جبکہ مسلم لیگ ق این اے 53.52میں کسی طرح بھی متحرک نہیں لگ رہی مسلم لیگ ق اپنی پوزیشن کھونے کے بعد اب بساکھیوں کی تلاش میں اب دیکھنا یہ ہے کے وہ اپنی کھوئی ہوئی بیساکھیاں 2018تک ڈھونڈ لے گی یا نہیں
125