کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) چیئرمین پنجاب انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ چوہدری محمد ناصر نے اپنے قریبی رفقاء اور سماجی شخصیات کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب نہایت خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔تقریب میں شرکت کرنے والوں میں راجہ جاوید کیانی (صدر پاکستان گھکڑ فیڈریشن ضلع راولپنڈی شمالی)، راجہ کامران عزیز (جنرل سیکرٹری پریس کلب کلر سیداں)، حمزہ الیاس بھٹی، اسفند یار ولی، احمد شاہ، محسن شاہ، مقصود شاہ، سہیل شاہ، عقیل عابد وارثی، راجہ صدام، محمد رفیق قریشی، فیصل بٹ، نفیس بٹ، سید سجاد شاہ، محمد ملک عمر، علی بھٹی (یو کے)، راجہ ساجد (یو کے)، نوبی بٹ، راشد چشتی اور محمد یاسر شہریار ناصر شامل تھے۔
محفل کے دوران باہمی تعلقات کے فروغ، سماجی خدمات کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور معاشرتی ہم آہنگی کے استحکام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرے میں انسانیت کی خدمت اور حقوق کی حفاظت کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔شرکاء نے چوہدری محمد ناصر کی طویل عرصہ سے جاری سماجی اور انسانی حقوق کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد اور انصاف کی فراہمی کے لیے پیش پیش رہے ہیں۔ آخر میں چوہدری محمد ناصر کے لیے نیک خواہشات اور دعا کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔