(پنڈی پوسٹ نیوز)آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ فَتح-2 میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جو جدید ایویونکس اور جدید ترین نیویگیشنل سسٹمز سے لیس ہے۔تربیتی تجربے کا مقصد جوانوں کی تربیت، مختلف تکنیکی پہلوؤں کی جانچ تھا، میزائل کے مختلف سب سسٹمز کی کار کردگی اور درستگی کا کامیاب جائزہ لینا تھا۔یہ تجربہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی راکٹ فورس کمانڈ اور پاک فوج کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں کیا گیا۔فورم نے مقامی طور پر تیار کردہ فَتح سیریز میزائل کے اس کامیاب تربیتی تجربے کو سراہا اور اسے دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔صدر مملکت، وزیرِاعظم پاکستان، چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے بھی اس کامیاب تربیتی فائر پر تکنیکی مہارت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور اس میں شامل تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔