95

چوآ خالصہ کا ننھا کھلاڑی عمار طارق حسین

فٹ بال دینا کا پراناکھیل ہے بدقسمتی سے وطن عزیز کے کرتا دھرتا اس جانب توجہ نہیں کرتے کیونکہ وطن عزیز میں اسے غریبوں کا کھیل سمجھا اور جانا جاتا ہے حالانکہ عالمی سطح پر اس کھیل کا لوہا دنیا مانتی ہے اور اس کا کھلاڑی جو عالمی معیار رکھتا ہو اور عالمی سٹار ہو اربوں میں کھیلتا ہے چوآ خالصہ کا کمسن فٹ بالر عمار طارق حسین 08جولائی 2004کو طارق حسین بھٹی کے ہاں یوکے میں پیدا ہوا جو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل میں اپنی اور اپنے وطن کی پہچان کاعزم رکھتا ہے عمار حسین چوآ خالصہ کی معروف سماجی شخصیت ماسٹر(ٰر) عبدالخالق کا نواسہ ممتاز سیاسی کارکن طاہر محمود بھٹی اور کلرسیداں بار کے سابق جنرل سیکرٹری عامر محمود ایڈووکیٹ کا بھانجا پریس کلب چوآ خالصہ کے جنرل سیکرٹری محمد مقصود بھٹی کا بھانجا اور جوادفٹ بال کلب چوآ خالصہ کے بانی اور چیف آرگنازئر تحصیل فٹ بال ایسوسی ایشن کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری محمد اسحق حیدری معلم ہائیر سیکنڈری سکول چوآ خالصہ کابھی نواسہ ہے برٹسٹین یوکے کلب سے فٹ بال میں قدم رکھنے والا یہ بار ہ سالہ بچہ اس وقت برٹن روورز فٹ بال یوکے جو کہ مانچسٹر سٹی سے وابستہ ہے میں زیر تربیت ہے چوآ خالصہ میں جواد فٹ بال جو تحصیل کلرسیداں کی ممتاز ٹیموں میں شمار ہے عمار طارق حسین نے پاکستان میں اس کلب کو جوائن کیا اور کمسنی میں شاندار کھیل سے ہر دلچسپی رکھنے اور فٹ بال کو سمجھنے والے سے داد تحسین حاصل کر رہا ہے عمار حسین نے کہا کہ وہ جواد فٹ بال کلب چوآ خالصہ سے متاثر ہے اس کلب کی ٹیم کا کھیل نہایت معیاری اور میرا پسندیدہ ہے جواد کلب کو مجھ پر مگر مجھے جواد فٹ بال کلب کو جوائن کرنے پر فخر ہے عمار طارق حسین نے کہا کہ کلب کے سربراہ محمد اسحق حیدری کی اپنی دلچسپی بھی کلب کی تقویت کا سبب ہے عمار طارق حسین نے مزید کہا کہ وہ دنیائے فٹ بال میں انشااللہ ملک وقوم کی لاج رکھوں گا اور اپنی محنت سے یوکے ٹیم کا حصہ بنوں گا مگر میں جب بھی پاکستان آوں گا جواد کلب سے میری وابستگی براقرار رہے گی عمار حسین کے والد طارق حسین بھٹی نے کہا کہ میرے بیٹے میں فٹ بال کا بہت ٹیلنٹ ہے اور ویمبلے کی جانب سے یوکے میں ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے اور اس وقت مانچسٹر سٹی کی ذیلی ٹیم برٹن روروز فٹ بال کلب میں زیر تربیت ہے اور اس کاشمار کلب کے فسٹ ٹین((10 ٹلینٹڈفٹ بالرمیں ہوتا ہے جو میرے علاوہ وطن اور قوم کا اعزاز ہے مجھے امید ہے کہ میرا بیٹا مستقبل قریب میں فٹ بال میں بر طانیہ میں اپنی پہچان پیدا کرے گا۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں