پیر سید اکرار حسین ہمدانی کی کاوشیں،فریقین میں صلح 140

پیر سید اکرار حسین ہمدانی کی کاوشیں،فریقین میں صلح

تحصیل گوجر خان کے گاؤں ساہنگ میں مندرہ چکوال روڈ کے برلب سڑک دو سال قبل عید کے موقع پر ساہنگ اڈہ پر موجود زمین کے تنازعہ پر ایک نوجوان وسیم کو قتل کر دیا گیا تھا،جس کا کیس عدالت میں چل رہا تھا،گذشتہ دنوں پیر آف بھنگالی پیر سید اکرار حسین شاہ ہمدانی نے دونوں فریقین کو مزید خون ریزی سے بچانے کیلئے صلح پر رضامند کیا،مشائخ بھنگالی میں پیر سید ضیاء محمد شاہ ہمدانی مرحوم فلاحی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ اپنی فہم و فراست سے مختلف لڑائی جھگڑوں کے کیسز میں دونوں فریقین کو تصفیہ پر رضامند کر لیتے تھے،انکے وصال کے بعد اب پیر سید اکرار حسین شاہ ہمدانی اور پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی یہ فریضہ بخوبی نبھا رہے ہیں، ساہنگ اراضی تنازعہ قتل کیس میں بھی انہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئیکار لاتے ہوئے علاقہ بھر کے معززین کی موجودگی میں دونوں فریقین میں راضی نامہ طے کروا دیا ہے،اس سلسلے میں منعقدہ ایک بڑی جرگہ تقریب میں مقتول کے ورثاء چوہدری امین (والد)،چوہدری طارق (ماموں) اور چوہدری طاہر (ماموں) نے ملزم فریق راجہ جبار کیانی، راجہ ذیشان کیانی،فہیم کیانی اور علی کیانی کو فی سبیل اللہ معاف کر دیا اور متنازعہ اراضی کو قبرستان کے لیے وقف کر دیا، دونوں فریقین میں صلح کروانے کے لیے پیر سید اکرار حسین شاہ ہمدانی کی سرپرستی میں،ایم پی اے چوہدری ساجد محمود کے بھائی، سیاسی سماجی شخصیت چوہدری طاہر آف ساہنگ، مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے سنیئر نائب صدر و امیدوار ایم پی اے پی پی 9 قاضی عبدالوقار کاظمی، چوہدری شیراز صابر،چوہدری اخلاق احمد خاکی ودیگر نے اہم کردار ادا کیا۔ معززین علاقہ کے جرگہ میں پیر سید اکرار حسین شاہ ہمدانی آف بھنگالی شریف،پی ٹی آئی رہنما چوہدری محمد عظیم، پی ٹی آئی رہنما راجہ ہارون کیانی،چیرمین راجہ ذوالقرنین بھٹی، چوہدری طاہر، پی ٹی آئی رہنما راجہ سہیل کیانی،چوہدری زاہد محمودسمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔بعد ازاں دونوں فریقین نے مقتول محمد وسیم کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اہل علاقہ نے ورثاء کو فی سبیل اللہ معاف کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں