مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایس ایچ او مندرہ کے کار خاص کانسٹیبل لاریب کیانی نے دھونس و دھمکیوں سے 01 لاکھ روپے اینٹھ لئے،حساس ادارے سے ریٹائرڈ شہری نےکار خاص کے خلاف ڈی ایس پی گوجرخان کو درخواست دے دی سکھو موہڑہ ملکاں کے رہائشی بابر حسین نے موقف اختیار کیا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد سال 2022 میں ایک مقدمہ درج ہوا جسے عدالت نے ختم کردیا تھا۔
اکتوبر2024 سابقہ ایس ایچ او ذوالفقار نے جانچ پڑتال کے لیے بلایا، پانچ اشخاص نے صفائی کی گواہیاں پیش کیں کہ میں منشیات کا کام نہ پہلے کیا اور نہ اب ملوث ہوں، چند ہفتے قبل 22 فروری کو ایس ایچ او مندرہ کے کار خاص کانسٹیبل لاریب کیانی نے گھر سے گرفتار کرکے سکھو چوکی منتقل کیا، مار پیٹ، گالم گلوچ کے ساتھ پانچ لاکھ روپے رقم بطور رشوت طلب کی نہ دینے کی صورت میں منشیات مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیں۔
منت سماجت پر 01 لاکھ روپے لے کر چھوڑا، پولیس آئے روز ناجائز تنگ کرتی ہے لاریب کیانی سے رقم واپس دلوائی جائے، اور بغیر ٹھوس ثبوت گرفتار کرنے سے روکا جائے اس حوالہ سے جس گوجرخان کے ڈی ایس پی رانامحمود الحسن سے موقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک درخواست مجھ تک نہیں پہنچی جب آئیگی تو اس کو دیکھیں گے اوراگر مزکورہ اہلکار ملوث ہوا تو میرٹ پر کارروائی ہوگی۔