142

پنڈجھاٹلہ میں ایصال ثواب کی تقریب

میں نے وعدہ کیا حاضری دوں گا، میں نے اپنے بڑے بھائی چوہدری محمود صاحب صدر الخدمت فاؤنڈیشن پی پی 10، راجہ ظفر اقبال امیر جماعت اسلامی یوسی تخت پڑی، حذیفہ عبد المالک ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی پی پی 10 کے حاضر ہوا دیکھ کر دنگ رہ گیا

19 جون کو پنڈ جھاٹلہ سے اپنے محترم بھائی کرنل صبحِ صادق نے حکم دیا کہ میرے بہنوئی یوکے وفات پاگئے ہیں تدفین وہی ہوئی ہے ان کے ایصال ثواب کا پروگرام جمعہ کو کرنا اور آپ نے خطاب کرنا ہے

اتنی بڑی حاضری تھی سابق ایم این اے بہت ہی محترم راجہ جاوید اخلاص، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز بڑی تعداد میں علماء اکرام، فوجی افسران، سماجی شخصیات، کاروباری حضرات موجود تھے الحمدللہ سورہ آل عمران کی دو آیات کی تلاوت کی اور موت سے لیکر قبر کی منزل تک اور قیامت کے سوالات تک اس طالب علم نے جب نقشہ کھینچا

اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زندگی کے واقعات کا ذکر کیا الحمدللہ تو تمام لوگ بڑے فوکس ہوکر باتوں کو غور سے سن رہے تھے سکارڈن لیڈر نواز صاحب کہنے لگے

مرزا صاحب آپ نے تو جھنجوڑ کر رکھ دیا نماز مغرب کے پندرہ منٹ پہلے میر ی بات ختم ہوئی سب سے پہلے اپنے بہت محترم بھائی راجہ جاوید اخلاص کہنے لگے مرزا صاحب آپ نے چند منٹ کے اندر سب کو سوچنے پر مجبور کردیا، عرض کی راجہ صاحب محترم یہ اللہ کا احسان اور آپ جیسے مہربان بھائیوں کی دعائیں

اور سرپرستی راستہ بند ہونے سے میت اٹھا کر دو کلومیٹر کا سفر طے کر قبرستان پہنچتے ہیں راستہ بند ہونے سے میت اٹھا کر دو کلومیٹر کا سفر طے کر قبرستان پہنچتے ہیں ہے راجہ جاوید اخلاص صاحب سے 1983 سے بہت ہی محبت کا رشتہ ہے جو ان شاء اللہ زندگی کے آخری سانس تک رہے گا، کرنل صبحِ صادق نے کہا اس ناچیز کو کہ مرزا صاحب مجھے اتنا یقین نہیں تھا کہ ایک محفل میں آپ زنگ آلودہ قفل توڑ دیں گے

الحمدللہ سب نے کہا کہ مرزا صاحب کے پروگرامات مسلسل کیا کریں فیڈ بیک بہت اچھا تھا میں نے وعدہ کیا جب آپ آواز دیں گے یہ ناچیز حاضر ہوگا اب تو طے کرلیا ہے جو زندگی باقی ہے وہ ان شاء اللہ مطالعہ، لکھنا پڑھنا اور پی پی 10 کے ہر گاؤں تک دعوت پہچانا میری زندگی کا اب مقصد ہے ان شاء اللہ اپنے بھائیوں بہنوں بچوں اور بچیوں کو تنہا نہیں چھوڑوں گا آخر میں کیپٹن ڈاکٹر مسعود صاحب نے دعا کروائی آپ میری صحت کے لئے خصوصی دعا کیا کریں

اب میرا پورا فوکس دعوت ہے میں دعوت پر فوکس کر کے ہر جگہ پہنچنے کی کوشش کروں گا آپ بھائیوں نے میرے ساتھ چلنا ہے ان شاء اللہ، اس پروگرام کا خصوصی رنگ ہمارے محترم بھائی کرنل صبحِ صادق کی خوبصورت شخصیت ہے جن کا ہر مکتبہ فکر کے اندر اور ہر عمر کے لوگوں کے اندر بے حد احترام موجود ہے

وہ ان سیٹوں پر بھی موجود رہے جہاں وزیر اعظم بھی ان کے سامنے کھڑے ہوتے تھے لیکن ان کے اندر ذرا برابر تکبر اور غرور نہیں آیا ہر غریب کی مدد کرنا ہر بے سہارا کے سر پر ہاتھ رکھنا، گاؤں میں ہر بچی کو وہ ایک باپ کی حیثیت دیکر گھر سے رخصت کرتے ہیں جہاں کوئی کمی محسوس کرتے ہیں بالکل خاموشی سے اس تک پہنچ جاتے ہیں

کسی بندے کو اگر محسوس ہو کے بیٹی کو گھر سے کیسے رخصت کروں تو میرے بھائی کرنل صبحِ صادق صاحب وہاں پہنچ جاتے ہیں کسی کو کانوں کان خبر بھی نہیں ہوتی بے شمار نوجوانوں کو انھوں نے روزگار دلایا، گاؤں کی گلیاں ہوں گاؤں کے قبرستان ہوں یا جنازہ گاہ ہوں وہ کرنل صبحِ صادق صاحب کے لئے گواہی کافی ہے

کرنل صاحب محترم زمانہ طالبعلمی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے رکن رہے ان کا قائد محترم لیاقت بلوچ صاحب اور ہمارے بھی جسٹس شوکت عزیز صدیقی صاحب کے گہرا تعلق ہے وہ کالج کے زمانے میں مولانا فتح محمد رحمۃ اللہ کو سائیکل پر لیکر دور گاؤں میں جاتے تھے 1970 ء کے الیکشن جماعت اسلامی نے پنڈ جھاٹلہ کا پولنگ سٹیشن ون کیا

تھا اس میں بڑا حصہ نوجوان کرنل صبحِ صادق صاحب اور صوبیدار ملک عبدالرحمان صاحب رحمۃ سابق امیر جماعت اسلامی تحصیل راولپنڈی تھا ایک وقت میں پنڈ جھاٹلہ میں سات ارکان تھے نوجوان صبحِ صادق صاحب نے 1970 کے الیکشن گاؤں میں 310 کلمہ والے جھنڈے لگائے تھے اس گاؤں کا ہر فرد آج بھی جماعت اسلامی سے

اور اس ناچیز سے محبت کرتا ہے، الحمدللہ، دوسری بات اس پروگرام کی اس پاکیزہ پروگرام کے سامعین بہت ہی سنجیدہ لوگ تھے اور تیسری بات آپ کے خادم اور پی پی 10 کے خادم کی خواہش ہوتی ہے

بات سادہ اور عام فہم انداز میں کی جائے اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے۔ واقعات سے گفتگو مزین ہو اور ساری گفتگو سامع کو عمل کے لئے تیار کرے الحمدللہ تمام احباب نے جو فیڈبیک دیا ہے وہ ایک یادگار پروگرام تھا اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور کرنل صبحِ صادق صاحب اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ہم سب کو آخرت کی تیاری کی توفیق عطا فرمائے آمین

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں