
صوبہ پنجاب کو متعدد حوالوں سے ملکی و عالمی سطح پر اہمیت ہے ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت پنجاب میں وفاقی و صوبائی اداروں کی توجہ کے سبب یہاں کے باسیوں کا معیار زندگی
نہ صرف بہتر ہے بلکہ ترقی کا گراف بھی بلند ہے حالیہ قومی الیکشن کے بعد صوبہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ کا فرائض منصبی ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کے حصہ میں ایا مریم نواز بحثیت وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کی بہتری و انکے معیار زندگی بلند کرنے لئے متعدد منصوبوں کو متعارف کروا چکی ہیں
جن کو عوامی سطح پر اجاگر کروانے میں پنجاب حکومت کی بیوروکریسی ناکام دکھائی دے رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے فلاحی و ترقیاتی پروگراموں میں شامل ایک منفرد و قابل قدر پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کا دھی رانی بھی ہے
اس پروگرام کے ذریعے سفید پوش و بیوہ خواتین کی بچیوں کی شادی کے عمل کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب حکومت کی طرف شادی گفٹ و ایک لاکھ روپے کیش کی رقم ملا کر کل تین لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے
وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس پروگرام میں ایک ماں کی شفقت محبت و ریاست کے اعلی منصبِ کی ذمہ داری احساس بھی دکھائی دے رہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس پروگرام کے ذریعے ان ماوں بہنوں کا ہاتھ تھاما ہے
جو معاشی معاملات و کم ذرائع امدن ہونے کے سبب پریشان تھے مجھے اس منفرد پروگرام کے حوالے سے ٹوئٹر سے اگاہی حاصل ہوئی تو اسکی تفصیلات عام و سادہ لوح ماں باپ تک پہنچانے و اس پروگرام کی افادیت اسان الفاظ میں پہنچانے کا خیال آیا
تاکہ صوبہ پنجاب کی وہ ماں کلر سیداں کہوٹہ گوجر خان چکوال جہلم کا وہ باپ جس کے پاس نہ تو جدید موبائل فون سیٹ ہے اور نہ ہی انٹرنیٹ کے استعمال سے آگاہی حاصل ہے وہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی طرف سے اس پروقار و منفرد دھی رانی پروگرام سے کیسے مستفید ہو سکتی ہے
میں نے صوبائی اداروں و ضلعی اداروں میں رابطے کئے مگر مکمل معلومات کی فراہمی سے سب قاصر رہے معلومات کے حصول کے اس عمل دوران سوشل ویلفیر و بیت المال پنجاب کی ڈائریکٹر پروگرامنگ پنجاب زیب نسیم کی پی اے سے بات ہوئی
جس پر اس بیٹی نے مجھے دھی رانی پروگرام کے ڈائریکٹر پلاننگ پنجاب سیلمان سے رابطے کے لئے نمبر دیا جو صوبے بھر میں اس پروگرام کے سربراہ بھی ہیں ڈائریکٹر پلاننگ پنجاب سیلمان نے مجھے کمال شفقت سے مجھے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے جاری اس پروگرام کی تمام تفصیلات و طریقہ کار سے مکمل آگاہی فراہم کی
جو والدین اپنی بچیوں کی شادی کو ممکن بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام سے مستفید ہونا چاہتے ہیں وہ پنجاب حکومت کے ادارے سوشل ویلفیر اینڈ بیت المال پنجاب کے ضلعی دفاتر میں قائم کئے
جانے والی خصوصی ڈیسک پر جا کر درکار معلومات کا اندراج کروائیں اس مقصد کے لئے بنائی گی دھی رانی پوٹل پر تمام معلومات اپلوڈ کر دی جائیں گی جس کی فوری بعد اپنے موبائل نمبر پر خودکار نظام کے ذریعے اپ کو درخواست کا نمبر و درخواست کے متعلق ساتھ ساتھ اگاہی فراہم کی جاتی رہے گی
اس پروگرام میں شامل ہونے کی آخری تاریخ5نومبر ہے اپنے آرٹیکل کے آخر میں جہاں میں وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کا دھی رانی پروگرام کے اجراء پر انکا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں
وہاں اس منفرد پروگرام کو مستقل جاری رکھنے و اسکے طریقہ کار میں چند تبدیلیاں لانے کی گزارشات بھی کرنا چاہتا ہوں سوشل ویلفیر اینڈ بیت المال کے ضلعی دفاتر تک رسائی کا عمل سہل نہیں میں پنڈی کا باسی ہونے کے باوجود راولپنڈی میں قائم
اس ادارے کے ضلعی دفتر کے مقام سے آگاہ نہیں ہوں تو پھر سوچیں پنجاب کے قصبوں کلر سیداں گوجر خان کہوٹہ چک بیلی خان سوہاوہ کوٹلی ستیاں سے کوئی ماں کیسی اس دفتر تک اپنی درخواست کے اندراج کے لئے پہنچ پائے گی
اس عمل کو اسان بنانے کے لئے ہر تحصیل میں قائم اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر میں اس خصوصی ڈیسک قائم کئے جائیں دھی رانی پروگرام میں درخواستیں جمع کا عمل ہر دو ماہ کے بعد 15د نوں کے لئے کھولا جائے
تاکہ ا س پروگرام کی بدولت سفید پوش والدین باعذت طریقے سے اپنی بچیوں کی شادی کے عمل کو یقینی بنا سکیں وزیر اعلیٰ پنجاب کو صوبے کی عوام تک ریاست کی طرف سے شروع کئے
جانے والے پروگراموں کی افادیت و اہمیت سے اگاہی کو پہنچانے کے لئے صوبے میں ضلعی و تحصیل سطح پر بیٹھی بیورکریسی کے طرز عمل میں تبدیلی لانا ہو گی تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے
دھی رانی پروگرام کی تفصیلات سوشل ویلفیر اینڈ بیت المال کے ضلعی دفاتر میں بھی مکمل دستیاب نہیں ہیں اسکی کیا وجوہات ہیں؟ دھی رانی پروگرام میں ماں کے جذبے کی لمس کو جہاں محسوس کیا جا سکتا ہے وہاں اس بات کا بھی ادراک ہوتا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کے سفید پوش طبقے کو درپیش مسائل سے اگاہ بھی ہیں
ابھی یہ وقت نہیں کہ بحثیت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو ناکام قرار دیا جائے انھیں وقت دیا جائے انھیں اپنے ویثرن کے مطابق کام کرنے دیا جائے پھر انکی کارکردگی پر تبصرہ کیا جائے
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے سیاسی سفر کا اغاز اپنے والد سابق وزیراعظم و سابق وزیرِ اعلیٰ میاں نواز شریف کی راہنمائی میں کیا ہے صوبہ پنجاب کے باسیوں کے دلوں میں اپنا دائمی مقام بنانے کے لئے ان کے پاس وقت بھی ہے
اور صوبے کے تمام وسائل بھی جیسے وہ استعمال کر کے ممکن بنا سکتی ہیں مجھے خطہ پوٹھوہار سے متعدد مقامات پر دوران وزٹ دھی رانی پروگرام کے شروع کرنے پر بالخصوص خواتین نے اپنی گفتگو میں وزیر اعلیٰ پنجاب
کے اس پروگرام کو انکا احسن اقدام قرار دیتے ہوئے اس پروگرام کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے