نوتھیہ شریف عرس بابا غلام بادشاہ تین روز تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا ہے میلے میں دور دراز علاقوں سے زائرین کی ایک بہت بڑی تعداد ولی سے اظہار عقیدت کیلیے آئی ہے دربار پر محکمہ اوقاف کی طرف سے خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے زائرین مایوس دکھائی دئیے ہیں دربار حضرت بابا غلام بادشاہ خطہ پوٹھوار کا وہ واحد دربار ہے جہاں پر زائرین کی اتنی بڑی تعداد تشریف لاتی ہے جس کی کہیں کوئی مثال نہیں ملتی ہے زائرین پیدل چلتے ہوئے ڈالیاں سروں پر اٹھائے اپنی منتیں مانگنے کیلیے دربار پر آتے ہیں
