راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ صدر واہ پولیس کی کارروائی،5 رکنی بین الصوبائی کار لفٹر گینگ گرفتار،45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 3 مسروقہ کاریں برآمد،ملزمان قبل ازیں جڑواں شہروں سمیت کے پی کے میں ڈکیتی،وہیکلز چوری،اقدام قتل،منشیات اور اسلحہ ناجائز کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان گاڑیاں چراتے اور کے پی کے میں لیجا کر فروخت کرتے تھے،زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان