175

مویشی پال بھائیوں کیلئے لائیو اسٹاک کسان کارڈ کا آغاز

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پنجاب بھر کی طرح راولپنڈی ڈویژن میں بھی وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مویشی پال بھائیوں کے لیے لائیو اسٹاک کسان کارڈ کا آغاز کر دیا گیا۔

سیکرٹری لائیو سٹاک گور نمنٹ آف پنجاب ثاقب علی عطیل اور ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اشرف کی ہدایت کی روشنی میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر نوید سحر زیدی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں لائیوسٹاک کارڈ کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے

، اس پروگرام کے تحت راولپنڈی ڈویژن کے تمام ویٹرنری ہسپتالوں اور ویٹرنری ڈسپنسریز میں آگاہی بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں

پروجیکٹ کے تحت مویشی پال بھائی اپنے جانوروں کے ونڈے، کھل، منرل مکسچر اور ادویات کے لیے گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ لائیوسٹاک کسان کارڈ کے تحت آسان قرضہ جات حاصل کر سکتے ہیں،

یہ قرضہ بینک آف پنجاب کی طرف سے فراہم کیا جائے گا، ان پر زیرو مارک اپ لاگو ہو گا۔ فارمرز 135000 سے 270000 تک قرض بلا سود لے سکتے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں