وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ نویں محرم کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا۔
وزیرِ مملکت نے جلوس کے سکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی راستوں اور مانیٹرنگ سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ذاتی طور پر مرکزی کنٹرول روم سے پورے ملک میں جلوسوں کی سکیورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں،
انھوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جلوس کی سکیورٹی کو مرکزی کنٹرول روم سے جدید کیمروں اور سرویلنس سسٹم کے ذریعے مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔
چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر سینئر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔