(پنڈی پوسٹ نیوز)نادرا نے شہریوں کے لیے شناختی کارڈ اور دیگر بنیادی خدمات کے حصول کو مزید آسان بنانے کے لیے سیلف سروس کیوسک متعارف کرا دیے ہیں۔یہ مشینیں بظاہر اے ٹی ایم جیسی دکھائی دیتی ہیں، تاہم ان کے ذریعے شہری شناختی کارڈ بنوانے، اس کی تجدید اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (FRC) سمیت مختلف خدمات حاصل کرسکیں گے۔سیلف سروس کیوسک استعمال کرنا بھی آسان ہے۔ شہری پہلے اپنی شناخت کی تصدیق کریں گے، اس کے بعد اسکرین پر مطلوبہ سروس منتخب کرنے پر مشین انہیں مرحلہ وار طریقہ کار سے آگاہ کرے گی۔نادرا کے ترجمان سید شباحت علی کے مطابق 65 سے 70 فیصد شہری ان خودکار مشینوں کے ذریعے بغیر رش اور طویل انتظار کے اپنی خدمات حاصل کرسکیں گے۔