آج یکم محرم الحرام حضرت عمر فاروق کا یوم شہادت ہے جو انتہائی ادب واحترام سے منایا جارہاہے

خلیفہ دوم مراد رسول سسر پیغمبر فاتح بیت المقدس حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ کا یوم شہادت یکم محرم الحرام ہے آپ نے 22 لاکھ مربع میل پر حکومت کی بیت المقدس کو فتح کیا آپ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ ہیں آپ نے عدل وانصاف کی بہترین مثالی حکومت کی آپ کے نام سے کفر لرزتا تھا شیطان راستہ بدلتا تھا لیکن آپ کی زندگی انتہائی سادہ پیوند لگے کپڑے پہنتے آج آپ روضہ رسول میں نبی کریم رؤف الرحیم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے ساتھ آرام فرما ہیں رضی اللّٰہ عنہ