اجزاء چکن 1کلو‘سیلا چاول 750بھیگے ہوئے۔ تیل 2کپ‘کٹی پیاز ایک کپ‘پانی 5کپ‘نمک 1کھانے کا چمچہ‘ ثا بت گرم مصالہ‘1چمچ 1چمچ زیرہ‘بادیا ن کے پھول 2عدد‘پسا گرم مصالحہ 1چمچہ‘ ایک پین میں تیل گرم کر کے کٹی پیاز براؤن کر لیں اب اس میں چکن اور 5کپ پانی شامل کریں 25 منٹ پکائیں اور اس میں 2 کھانے کے چمچ تیل شامل کریں۔ نمک‘زیرہ‘ گرم مصالحہ ڈالیں۔اس کے بعد ابلے چاول ڈالیں اور پانی خشک ہونے تک پکائیں۔اب 20منٹ دم دیں آخر میں پسا ہوا گرم مصا لحہ چھڑک کر پیش کریں۔ (عالیہ فاخر‘کلرسیداں)
89