مندرہ،ڈانس پارٹی پر چھاپہ ڈانسر خواتین سمیت 11 گرفتار

راولپنڈی مندرہ پولیس کا ڈانس پارٹی پر چھاپہ ،3 ڈانسر خواتین اور 8 مرد گرفتار۔تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس کو اطلاع ملی کہ بُچہ کے علاقہ میں ایک شادی کی تقریب میں شامیانے لگا کر ڈانس پارٹی جاری ہے جہاں پر ڈانسر خواتین پر نوٹ نچھاور کیے جارہے ہیں اور ساؤنڈ سسٹم بھی لگایا گیا ہے موقع پر پہنچ کر تین خواتین ڈانسرز سائرہ خان ،کومل شہزادی سکنہ لال کرتی راولپنڈی منیساء رزاق سکنہ لاہور ،صیام جبار ولد عبدالجبار،سمیع اللہ ولد عبدالستار،خاور الیاس ولد الیاس سکنائے بُچہ،خوشحال خان سکنہ بنی گالہ ،اسامہ وقار سکنہ بنی گالہ،علی رضا ولد الماس سکنہ خیابان سرسید،عاصم عباس ولد لیاقت سکنہ سکھو،رحیم مراد ولد وحید مراد سکنہ سکھوجبکہ دیگر افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔