روات (انٹرویو جاوید اقبال بٹ، عکاسی: ایم نفیس اعوان) ملک سہیل اعوان صدر پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل کلیام اعوان کسی تعارف کے محتاج نہیں آپ کی پاکستان پیپلزپارٹی سے وابستگی شروع دن سے ہے ۔ یونین کونسل کلیام اعوان میں ترقیاتی کاموں اور گزشتہ چند ماہ سے مقامی سیاست میں بڑتے ہوئے تناؤ کے تناظر میں ہفت روزہ پنڈی پوسٹ نے ایک خصوصی نشت کا اہتمام کیا ہے ۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے کلیام کی مقامی سیاست تناؤ کا شکار ہوئی اس سوال کے جواب میں ملک سہیل اعوان کہتے ہیں کہ چند نادان دوست ذاتی مفاد کی خاطر پارٹی کو نادانستہ طور پر نقصان پہچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔جو میں ہر گز ہونے نہیں دوں گا۔انھوں نے کہا کہ میں سیاست عبادت سمجھ کر کر رہا ہوں مجھے پارٹی یا کسی ادارے سے ذاتی مفاد حاصل نہیں کرنا میں تو صرف اور صرف اللہ کی خوشنودی اور اپنے حلقہ کے عوام کی بہبود کے لیے کام کررہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ چند مفاد پرست لینڈ مافیا کے کرتے درتوں نے سڑکوں کے رخ موڑنے کی ناکام کوشش کی میں ذاتی مفاد کو بلاطاق رکھ کر عوام کی بلا تمیز خدمت کرنا چاہتا ہوں ۔ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے یونین کونسل میں اربوں روپے کی لاگت سے ریکارڈ ترقیاتی کا م کروائے ہیں جن کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔تعلیمی ترقی کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے ذاتی طور پر گورنمنٹ ھائی گرلز سکول کلیام اعوان کے لیے میں نے تقربیاً ایک لاکھ روپے دیے ہیں ۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کلیام کے بایئس گاؤں میں گیس ، بجلی ، ، گلیوں کی بختگی اور سڑکوں کے جال بچا دیے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی۔انھوں نے کہا کہ جسول سیداں ، جھنگی ، ڈھوک مقدم ، ہر دو جگی ،قطب فروز وال ، جھاگ ، کالا پھڈ ا ، سنگھوری سرور شہید ، سائنیں سنگھوری ، نتھہ دولال ، وغیر ہ میں سوئی گیس ، بجلی سڑکیں اور گلیوں کی پختگی کے بے شمار پروجیکٹ ہیں ۔ اسکے علاوہ گزشتہ دو سو سال پرانے گاؤں موہڑہ نرال جو بنیادی سڑک جیسی سہولت سے محروم تھا میں سڑک کی تعمیر کی گئی۔انھوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ سے دربار شریف تک سڑک کی کشادگی اور ریلوے پل کی مرمت بھی شامل ہے ۔ملک سہیل اعوان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پارٹی نے جس سیٹ کے لیے اہل سمجھا پارٹی کی پالسی کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشن لڑوں گا ۔
114