170

مغل ویلفیئر سوسائٹی بھورہ حیال

ویلفیئر عبدالمجید مغل کی سرپرستی میں شادی، فوتگی، پانی کے مسائل،مفت ڈسپنسری کی مد میں سالوں سے کام کررہی ہے بھورہ حیال یو سی دکھالی تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی کا ایک مرکزی اور بڑا گاؤں جو چوکپنڈوڑی سے سات کلومیٹر مشرق کی جانب مین ٹورازم ہائی وے پہ واقع ہے۔

سیاسی لحاظ سے یہ علاقہ پاکستان مسلم لیگ ن کا مضبوط گڑھ رہا ہے۔ تاہم پچھلے چھے سال ہونے والوں الیکشن میں ایک بار آزاد امیدوار جبکہ دو بار ن لیگ کے امیدوار کو یہاں سے کامیابی ہوئی معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی عبدالحمید مغل، سینئیر رہنما

پاکستان مسلم لیگ و چیئرمین PMLN یو اے ای مصطفی مغل سابق امیدوار پی پی سات عبدالمجید مغل سرپرست اعلی آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی کا تعلق بھی اسی گاؤں سے ہے

بنیادی طور پہ یہ علاقہ یو سی دکھالی سے دور واقع ہے جس وجہ سے یہاں یو سی دفتر اور بی ایچ یو دس کلومیٹر فاصلے پہ یوسی سے دور ناکافی سہولیات کی وجہ سے اہل علاقہ بنیادی صحت اور ہائی سکول تعلیم سے بھی محروم ہیں ایک سو بیس سال بعد یہاں بوائز ہائی سکول اور گرلز ہائی سکول نہیں ہے

آخری مردم شماری کے مطابق یہاں چھے مواضع جات کی آبادی گیارہ ہزار کے آس پاس ہے جبکہ یہاں چودہ سو کے لگ بھگ گھرانے ہیں اتنی بڑی آبادی کیلئے بنیادی سہولیات نہ ہونا صاحب اقتدار سیاسی نمائندوں کیلئے ایک سوال اوپر ذکر کردہ شخصیات کا تعلق بھی پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے

ہر بار مکمل سپورٹ کرنے اور سیٹ ملنے کے باوجود سیاسی نمائندے ہاتھ نہیں آتے بدقسمتی سے دہائیوں پرانی تھانہ کچہری اور برادری ازم کی سیاست چل رہی ہے آخری دو الیکشن میں پی ٹی آئی بڑے مخالف کے طور پہ سامنے آئی ہے اور کچھ پولنگ اسٹیشن میں کامیاب ہو ن لیگ کیلئے خطرہ ہے

ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ موجودہ سیاسی نمائندوں سے نالاں ہیں۔ بھورہ حیال کے دائرہ میں اس پاس گیس کی سہولیات موجود ہیں۔ تاہم یہاں دو بار سروے ہونے

باوجود ابھی تک مستقبل قریب میں گیس کا کوئی امکان نہیں،ان سب مسائل کے باوجود قومی و مقامی سطح پہ کام کرنے والی مغل ویلفیئر سوسائٹی کسی نہ کسی طرح فلاحی کاموں پہ پیش خدمت ہے۔ ہزاروں کی آبادی کیلئے صحت کی کوئی سہولت نہیں اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے

سماجی شخصیت عبدالمجید مغل کی طرف سے علاقے کے عوام کیلئے مفت ڈسپنسری عر ہ دس سال سے زائد خدمت میں مصروف ہے بالخصوص خواتین کیلئے ایم بی بی ایس ڈاکٹر تعینات ہے

جو بلاناغہ ڈسپنسری میں موجود ہوتی ہے مفت ٹیسٹ اور ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں مستقبل قریب میں مزید سہولیات کی فراہمی بھی پائپ لائن ہے مغل ویلفیئر سوسائٹی بھورہ حیال مالی طور پہ کمزور خاندان اور بالخصوص یتیم بچیوں کی شادی میں ہر ممکن مدد کرتی ہے

۔ ویلفیئر کا“باعزت رخصتی پروگرام”کئی سالوں سے جاری ہے ویلفیئر خوشی کیساتھ نادار خاندانوں کی غمی کے موقع پہ بھی تعاون کرتی ہے جس سے دنیاوی رسم و رواج میں پھنسے خاندان کو سہارا ملتا ہے

۔تعلیم کے شعبے میں پنجاب حکومت کی نظراندازی کیوجہ سے گورنمنٹ بوائز سکول میں کمرہ جات اور برآمدہ کی تعمیر بھی عبدالمجید مغل کی کاوش کے سبب ممکن ہوا۔سرکاری سکولوں میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبا ء کیلئے لیپ ٹاپ بھی ویلفیئر کی جانب سے دئیے گئے ہیں

دینی تعلیم سے روشناس کروانے کیلئے اس وقت ایک پروگرام مغل پلازہ نارہ میں ویلفیئر کے زیر سایہ چل رہا ہے۔ جبکہ بے شمار مساجد اور دینی مدارس میں ضرورت پڑنے پہ فنڈز / سامان بھی دیاگیا

ویلفیئر کی جانب سے کہوٹہ نڑھ کی متعدد مساجد میں سولر سے چلنے سے والے گیزر لگائے گئے ہیں جو کامیابی سے چل رہے ہیں۔ بھورہ حیال مسجد میں سولر لگانے کیلئے متعلقہ ٹیم وزٹ کرچکی

تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا جو اخراجات نہیں برادشت کرسکتے انکا مکمل خرچہ مغل ویلفیئر کے سرپرست اعلی عبدالمجید مغل خود اٹھاتے ہیں۔

عبدالمجید مغل آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلی ہونے کے ناطے پورے پاکستان میں ہر شعبے میں بیماروں طلبا یتیم بچیوں سمیت معاشرے کے ہر فرد کی بھرپور مدد کرتے ہیں

رب کائنات سے دعا ہے کہ وہ مغل ویلفیئر سوسائٹی بھورہ حیال کہوٹہ کے سرپرست اعلی عبدالمجید مغل کو اسی طرح بڑھ چڑھ کے فلاحی کام کرنے کی مزید ہمت توفیق اور طاقت دے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں