راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب نے پتریاٹہ ٹاپ کے سرسبز اور دلکش علاقہ میں سیاحوں کیلئے آٹھ کیمپنگ یونٹس لگائے ہیں۔ تین کیمپنگ یونٹس میں چار چار افراد کی گنجائش ہے جبکہ پانچ یونٹس میں دو دو افراد کی گنجائش ہیں جن کا 24گھنٹوں کا کرایہ بالترتیب چھ ہزار اور چار ہزار روپے ہے۔ تمام کیمپنگ یونٹس میں سولر انرجی فراہم کی گئی ہے اور بہترین اور آرام دہ بستر لگائے گے ہیں۔ ہر یونٹ کو علیحدہ واش بھی فراہم کیا گیا ہے۔ تمام کیمپنگ یونٹس محفوظ چار دیواری میں موجود ہیں جہاں بون فائر اور جنگل ٹریکنگ بھی موجود ہے۔ بکنگ کیلئے 0513412454،03334502720،03334344872 پر رابطہ کریں۔
186