مریم نواز کلینک بھکڑال میں بھکڑال میں ہیلتھ ویک کے دوسرے دن کی افتتاحی تقریب

چوآ خالصہ (نامہ نگار ) مریم نواز کلینک بھکڑال میں عوام کی سہولت کےلیے ہیلتھ ویک کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ ھیلتھ ویک کے دوسرے دن علاقہ کی معروف سماجی اور سیاسی شخصیت محترم زبیر کیانی نے سماجی شخصیت سرمد بٹ , ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم اور معززین کے ھمراہ ھیلتھ ویک کا افتتاح کیا – انہوں نے کیمپ کی کامیابی کے لئے دعا کی اور کیک بھی کاٹا- اس موقع پر ایس اینڈ ایچ ایس فرخندہ خان، عثمان غنی، ایل ایچ ایس شگفت نورین ، تسکین بدرہ ، سینٹری انسپکٹر ارسلان ، ڈینگی سٹاف واجد حسین اور وقار امین اور لیڈی ھیلتھ ورکرز بھی موجود تھیں- -انہوں نے ھیلتھ ویک کے مختلف سٹال کا معائنہ کیا اور سٹاف سے ملاقات کی – ھیلتھ مینیجر ڈاکٹر نیلم نے انہیں سب سٹال کے حوالے سے بریفینگ دی- معزز مہمان نے کلر سیداں میں ھیلتھ سٹاف کی کاوشوں کو سراہا- ھیلتھ ویک کے سلسلے میں وہاں موجود عوام سے بھی انہوں نے بات چیت کی اور سینٹر پر موجود سہولیات کی دستیابی کے بارے میں پوچھا – اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی یہ پالیسی ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات ان کے گھر تک دی جائیں اور ھیلتھ کیمپ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں ٹیسٹ اور ادویات کی سہولت موجود ہے- انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں-