منیاندہ ، حاجی چوہددی محمد یونس کی رہائش گاہ پرفری آئی کیمپ کا انعقادسکوٹ  ( انوارالحق راجہ سے ) منیاندہ سے معروف سماجی شخصیت حاجی چوہدری محمد یونس کی جانب سے ڈھوک گلی والی منیاندہ میں ہرسال کی طرح المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا پیر صاحب دیوان حضوری نے فیتہ کاٹ کر کیمپ کا افتتاح کیا اور اجتماعی دعاکی ۔کیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ ، فری بلڈ ٹیسٹ ، فری سفید موتیا کا آپریشن اور فری عینکیں مہیا کی جارہی ہیں کیمپ دودن 24 اور 25 جنوری کو جاری رہے گا، اس موقع پر پروگرام کوارڈینٹر حافظ محمد رضوان نےشرکا کو بریفینگ دیتے ہوۓ کہا کہ ہم حاجی چوہدری محمد یونس کی سرکردگی میں گزشتہ 14 سال سے فری آئی کیمپ کا انعقاد کرہے ہیں اور انشااللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا ، انھوں نے کہا فری آئی کیمپ منیاندہ کے علاوہ کہوٹہ کے علاقے نارہ میں بھی انہی تاریخوں میں کیمپ کا انعقاد کیاجارہا ہے حافظ محمد رضوان نے مزید بتایا کہ غریب ومساکیں اور بے گھر فیملز کوسر چھپانے کے لیے چھت  فراہم کرنے کے ساتھ  مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا بندوبست بھی کر ہے ہیں اور اس کے علاوہ مساجد ومدارس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ  کئ دیگر فلاحئ منصوبے بھی زیرغور ہیں۔ افتتاحی دعائیہ تقریب میں سماجی شخصیت چوہدری توقیر اسلم، ماسٹر طارق منہاس ، برانچ منیجر یوبی ایل سہوٹ صدرہ برانچ  چوہدری وارث محمود ، ، ملک طاہر ایڈووکیٹ ، ماسٹر رضوان منہاس، ماسٹر سجاد کلیال، امیر محمد،  بالی خان ، صحافی برادری سے سینئر صحافی اکرام الحق قریشی ، چوہدری الفت حسین ، محمد توقیر صدر پریس کلب چوآ خالصہ ، انوارالحق راجہ ، طاہر یامین ڈھوک بنگیال اور ٹیم چوہدری محمد یونس منہاس کے ممبران موجود تھے

  بدل دو نظام اسلامی پاکستان کے تحت جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے پورے پنجاب میں بلدیاتی ترمیمی ایکٹ (کالا قانون) کے خلاف 15 جنوری 2026 کو عوامی ریفرنڈم کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے کارکنان کے ہمراہ قرطبہ مسجد کلر سیداں میں مقامی میڈیا سے پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کو عوام دشمن اور کالا قانون قرار دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے باوجود پنجاب حکومت دانستہ طور پر انتخابات نہیں کروا رہی جو آئین اور جمہوری اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتیں جمہوریت کی بنیاد ہوتی ہیں مگر پنجاب حکومت اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے کے بجائے عوام کو ان کے بنیادی حق سے محروم کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی اس ناانصافی کے خلاف عوامی سطح پر ریفرنڈم شروع کر رہی ہے تاکہ اس کالے قانون کو مسترد کرایا جا سکے۔پریس کانفرنس کے بعد سپورٹس گراؤنڈ کلر سیداں کے مین گیٹ کے سامنے بلدیاتی کالا قانون اور بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف احتجاجی کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا، جہاں شہریوں کو اس قانون کے نقصانات اور مطالبات سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر لیاقت بلوچ سابق رکن قومی اسمبلی و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، سید عارف شیرازی امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی، راجہ محمد جواد نائب امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی، بلال ظہور ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی، محمد توقیر اعوان امیر جماعت اسلامی کلر سیداں و سیکرٹری جنرل خدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی اور قاری قاسم الحق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کلر سیداں بھی موجود تھے۔