146

غیر قانونی یوٹرن قیمتی جانیں نگلنے لگے

ملک عزیز میں کہیں بھی، کسی بھی ادارے یا مقام پر آ پ کو بلا خوف و خطر قانون کی دھجیاں بکھرتی ہوئی نظر آتی ہیں کہا جاتا ہے کہ کسی ملک میں قانون کی حکمرانی دیکھنی ہوتو وہاں ٹریفک کے قوانین اور ان پر عمل در آمد دیکھ کراندازہ لگایا جاسکتا ہے

کہ وہاں کے عوام قانون کی کس قدر پیروی کرتے ہیں اور وہ کتنے باشعور ہیں۔جی ٹی روڈ پر آئے روز مختلف نوعیت کے حادثات پیش آتے ہیں اور ان کی ایک بڑی وجہ رانگ سائیڈ کا استعمال ہے۔

گوجر خان سٹی میں قومی شاہراہ پر حادثات میں اضافے غیر ضروری یو ٹرن اور رانگ سائیڈ سے سفر کے سبب حالیہ چند دنوں میں متعدد نوجوان اپنی قیمتی جان گنواا بیٹھے ہیں

جس سبب شہر کی فضا سوگوار شہر کی سیاسی سماجی شخصیات و تاجر برادری کی طرف سے بھی گوجر خان سٹی میں حالیہ رونما ہونے والے حادثات و قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ و کرب کا اظہار کیا جا رہا ہے

اس تمام صورتحال پر پنڈی پوسٹ نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی موٹر وے پولیس کے ساتھ ساتھ گوجر خان میں پنجاب حکومت کے ماند ہاتھ و کان تعینات اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کو درپیش صورتحال پر باہمی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کرنے پر بات کی جس پر دونوں بڑے اداروں این ایچ اے و موٹر وے پولیس میں رابطوں و اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان سے مشاورت کے عمل کا آغاز ہو چکا ہے

ڈی ایس پی موٹر وے پولیس نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے این ایچ اے کو بذریعہ خطوط انکے بنائے گئے یوٹرنوں کے مقامات کو بدلنے و قومی شاہراہ کے درمیان لگے آہنی جنگلوں کی مرمت کا کہا ہے

شہر سمیت دیگر علاقوں میں حادثات کا سبب جہاں قومی شاہراہ پر بنے غیر مناسب اور بے تکے یو ٹرن ہیں وہاں نوجوانوں کا ہائی ویز اتھارٹی کے بنائے گئے قوانین کو نظر انداز کرنا بھی شامل ہے

گزشتہ چند دن قبل ہونے والے حادثات میں قومی شاہراہ پر رانگ سائیڈ پر سفر وغیر ضروری مقامات پر بنائے گئے یو ٹرن بھی ہیں موٹر وے پولیس اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

آپ کے سفر کو بہتر و محفوظ بنانے میں مقامی کمیونٹی کو متحرک ہونا چاہیے قومی شاہراہ پر سفر کو محفوظ بنانے کے لئے آگاہی مہم کا انعقاد ضروری ہے

اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان نے پنڈی پوسٹ سے گفتگو میں کہا کہ مقامی کمیونٹی کی مشاورت سے سٹی میں حادثات پر قابو پانے کے لئے ایک پلان مرتب کیا ہے جیسے این ایچ اے سے شیئر کیا جائے گا تاکہ اس پر عمل کر کے انسانی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں