علم بڑی دولت ہے بلکہ یہی اصل دولت ہے علم کے ہی زریعے انسان خدا کو اور اپنے آپ کو پہچان سکتا ہے علم ہی کی بدولت انسان کو فرشتوں پر برتری حاصل ہے علم ہی کی بدولت انسان اشرف المخلوقات کہلاتا ہے دنیا میں وہی افراد اور قومیں سر بلند ہوتی ہے جو خود کو زیورعلم سے آراستہ کر لیتی ہے اس کے ساتھ ساتھ میں آپ کو تعلیم حاصل کرنے کا مقصد بتانا چاہوں گا کہ سب سے پہلے ہمیں تعلیم کے اغراض و مقاصد کا تعین کرنا ہو گا ظاہر ہے کسی قوم کا نظام تعلیم اس کے مخصوص نظریات اور اقداراور روایات کا آئینہ دار ہوتا ہے انگریز نے ہمیں جو نظام تعلیم دیا وہ اس کے مخصوص نظریات اور تقاضات کا ترجمان تھا یہ نظام تعلیم ہمارے مزہب کیلئے ایک گہری سازش تھی بقول علامہ اقبال
اور یہ اہل کلیسا کا نظام
اک سازش ہے فقط دین ومروت کے خلاف
اکبر الہ آبادی نے بھی مغربی نظام تعلیم کی یوں عکاسی کی ہے کہ
یوں قتل سے بچوں کے وہ بدنام نہ ہوتا
افسوس کہ فرعون کو کالج کی نہ سوجھی
ہمارا نظام تعلیم ایسا ہونا چاہے جو ہماری ملی روایات واقدار اور عقائد ونظریات کی ترجمانی کرے اور دوسری طرف وہ جدید دور کے تقاضوں سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہو ہمارا نظام تعلیم ایسا ہونا چاہے جو ہمارے ملک کے نوجوانوں کو مثالی مسلمان بہتر انسان اور محب وطن پاکستانی بنا سکے تاریخ عالم اس بات کی گواہ ہے کہ دنیا میں وہی قومیں ترقی اور خوشحال کی راہ پر گامزہ ہو سکتی ہے جو تعلیم کے میدان میں پیشپیش ہو جو تعلیم کا ہی کرشمہ ہے انسان سر بغلک پیاروں لق ودق صھرائے بچھرے ہوئے سمندروں اور فقاؤں پر حکمرانی کر رہا ہے یہ علم کی بدولت ہے کہ آج انسان چاند پر قدم رکھ چکا ہے علم ایک ایسا نور اور روشنی ہے جس سے جہالت کے اندھیرے دور ہوتے ہے علم ایک لازوال دولت ہے اس دولت کے لیے منا نہیں ہے دنیا کی دولت خرچ کرنے سے گھٹی ہے لیکن علم کی دولت خرچ کرنے سے بڑھتی ہے علم کو کوئی چور چوری نہیں کر سکتا علامہ اقبال فرماتیں ہے
زندگی ہو میری پروانے کی صورت یا رب
علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یا رب
آج علم ہی کی وجہ سے پاکستان ایٹمی طاقت ہے حضرت علیؓ نے فرمایا کہ علم حاصل کرو اور دوسروں دو علم کی وجہ سے ہی ہر ملک توقی کی راہ پر گامزن ہے اور اگر ہمیں بھی اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر چلانا ہے تو اس میں سے دہشت گردی ختم کر کے علم کو فروغ دیں تا کہ مہارا ملک بھی ترقی کی راہ پر چل سکے ۔{jcomments on}
106