چک سواری(چودھری واجدعلی نمائندی پنڈی پوسٹ)عالمی یوم ملیریاکے موقع پرچکسواری میں واک کااہتمام ملیریاکے مکمل خاتمہ کاعزم ملک بھرکی طرح چکسواری میں بھی عالمی یوم ملیریامنایاگیا۔ڈاکٹرروبینہ عدالت ایڈیشنل ہیلتھ
آفیسرسی ڈی سی میرپورکی خصوصی ہدایت پرملیریاسے بچاؤبارے آگاہی اورشعوربیدارکرنے کے لیے چکسواری میں واک کااہتمام کیاگیا۔واک کاآغازرورل ہیلتھ سنٹرچکسواری سے ہوا۔واک کی قیادت آرایچ سی چکسواری کے ایس سی ایم اوڈاکٹرطاہرسعید،مرکزی انجمن تاجراں چکسواری کے صدرچودھری منیرحسین سیٹھی ،جنرل سیکرٹری حاجی اورنگزیب ،فیصل پبلک سکول چکسواری کے پرنسپل حاجی محمدقربان چودھری ،گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے سینئرمدرس حاجی اخلاق احمددانش،راجہ شہبازخان ،شبیراحمدچودھری ،عمران بلال،آزادپریس کلب کے سیکرٹری نشرواشاعت چودھری واجدعلی ،غلام محی الدین شاہ،ممتازعلی ظہیرالدین بابر،یاسرمحمود،امجدحسین ،سمیت معززین علاقہ ،سی ڈی سی ورکرز،پیرامیڈیکل سٹاف،طلبہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔شرکائے واک نے پورے بازارکاچکرلگایا۔شرکائے واک نے بینرزپلے کارڈزاٹھارکھے تھے ۔غلام محی الدین شاہ انچارج سی ڈی سی چکسواری سیکٹرنے شرکائے واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملیریاجان لیواخطرناک مگرقابل علاج مرض ہے ۔بروقت تشخیص کی صورت میں علاج ممکن ہے ۔عوام ملیریاسے بچاؤ کے لیے اپنے اردگردکے ماحول کوصاف ستھرارکھیں ۔سی ڈی سی ورکرزملیریاکے خاتمے کے لیے اپنے فرائض نیک نیتی سے سرانجام دے رہے ہیں ۔عوام ملیریاکے خاتمے کے لیے سی ڈی سی ورکرزسے تعاون کریں ۔اگرکسی مریض میں ملیریاکی علامات ظاہرہوں تورورل ہیلتھ سنٹرچکسواری سے رابطہ کرے ۔ کزی انجمن تاجراں چکسواری کے صدرچودھری منیرحسین سیٹھی ،جنرل سیکرٹری حاجی اورنگزیب ،فیصل پبلک سکول چکسواری کے پرنسپل حاجی محمدقربان چودھری ،گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے سینئرمدرس حاجی اخلاق احمددانش،راجہ شہبازخان ،شبیراحمدچودھری ،عمران بلال،چودھری واجدعلی نے عالمی یوم ملیریاکے موقع پرچکسواری میں واک کے انعقادپرڈاکٹرروبینہ عدالت ایڈیشنل ہیلتھ آفیسرسی ڈی سی میرپوراورغلام محی الدین شاہ انچارج سی ڈی سی چکسواری سیکٹرکاشکریہ اداکیااورکہا کہ واک سے عوام کوملیریاسے بچاؤکی احتیاطی تدابیرسے آگاہی ہوئی ۔عوام ملیریاکے خاتمے کے لیے محکمہ صحت سے بھرپورتعاون کریں گے
کبڈی ہماری ثقافت کاحسن ہے7 چودھری ندیم حسین
چکسواری(چودھری واجدعلی نمائندی پنڈی پوسٹ)میونسپل کمیٹی چکسواری کے ایڈمنسٹریٹرحاجی چودھری خالدحسین اورپاکستان پیپلزپارٹی تحصیل میرپورکے صدرچودھری ندیم حسین روپیال نے کہاکہ کبڈی مردانہ کھیل ہے ۔کبڈی ہماری ثقافت کاحسن ہے ۔میلوں کے انعقادسے ہماری ثقافت اجاگرہوتی ہے۔ثقافت کوزندہ رکھنے پرچکسواری کے کھلاڑی مبارکبادکے مستحق ہیں ۔چکسواری کی دھرتی نے نامورپہلوانوں کوجنم دیاجنھوں نے چکسواری کانام روشن کیا۔چکسواری کے نوجوان باصلاحیت ہیں ۔کھلاڑیوں کی بھرپورحوصلہ افزائی ہونی چاہیے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے چکسواری میں کبڈی میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میونسپل کمیٹی چکسواری کے ایڈمنسٹریٹرحاجی چودھری خالدحسین اورپاکستان پیپلزپارٹی تحصیل میرپورکے صدرچودھری ندیم حسین روپیال نے ونرٹیم کوتین تین ہزارروپے اورحاجی چودھری خالدحسین نے انتظامیہ کے لیے دوہزارروپے دئیے ۔حاجی چودھری خالدحسین،چودھری ندیم حسین روپیال،چودھری صندل دھمیال،چودھری گلزار ،اسدمغل افسرتعلقات عامہ وزارت تعلیم سکولزاورچودھری عمیررفیق نے انعامات تقسیم کیے ۔چکسواری اورڈڈیال کی ٹیموں کے بابین کبڈی میچ کھیلاگیاجوڈڈیال کی ٹیم نے جیت لیا۔کھلاڑیوں نے شاندارکھیل کامظاہرہ کرکے تماشائیوں سے خوب دادسمیٹی۔حاجی چودھری خالدحسین،چودھری ندیم حسین روپیال،چودھری صندل دھمیال،چودھری گلزار ،اسدمغل کاشانداراستقبال کیاگیا
گورنمنٹ ہائی سکول پنیام کے جماعت پنجم اورہشتم کے نتائج شانداررہے
چکسواری(چودھری واجدعلی نمائندی پنڈی پوسٹ) گورنمنٹ ہائی سکول پنیام کے جماعت پنجم اورہشتم کے نتائج شانداررہے ۔ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ ضلع میرپورنے گزشتہ روزسالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان کیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول پنیام کاجماعت پنجم کامجموعی نتیجہ73فیصد اورجماعت ہشتم کامجموعی نتیجہ 92فیصد رہاہے۔جماعت ہشتم کے طالب علم عابدحسین نے 569 نمبرلے کرادارہ میں اول محمداسماعیل نے 529نمبرلے کردوم اوربلال علی نے519 نمبرلیکر سوم پوزیشن حاصل کی۔ جماعت پنجم کے طالب علم زوہیب علی نے 248نمبرادارہ میں اول ابرار حسین نے 231نمبرلیکردوم اورعمار خلیل ولد محمد خلیل نے 209نمبرلیکر سوم پوزیشن حاصل کی۔آزادپریس کلب کے سیکرٹری نشرواشاعت چودھری واجدعلی اورعوام علاقہ نے شاندارتعلیمی نتائج پرگورنمنٹ ہائی سکول پنیام کے صدرمعلم عزیرالرحمن رانا اورسٹاف کومبارکبادپیش کی
چکسواری(چودھری واجدعلی نمائندی پنڈی پوسٹ) انجمن اساتذہ جموں وکشمیرکے مرکزی صدارتی ترجمان اللہ دتہ بسمل نے ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور کے زیراہتمام منعقدہ جماعت ہشتم اورجماعت پنجم کے سالانہ امتحان میں چودھری لعل حسین گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بہادر کے طلبہ کی شاندارکارکردگی پر ادارے کے صدر معلم اساتذہ اورطلبہ کومبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ چودھری لعل حسین گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بہادر کے طلبہ نے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ شاندار نتیجہ پر ادارے کے صدر معلم اساتذہ اورطلبہ کوخراج تحسین پیش کیاہے۔ گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بہادر منگلاڈیم کے توسیعی منصوبے میں زیر آب آگیاتھااورنئی جگہ پر ناکافی عمارت میں تدریسی فرائض کی انجام دہی بڑاکارنامہ ہے۔ ادارہ بے شمار مشکلات ومسائل کاشکارہے اساتذہ اورطلبہ کونامساعد حالات کاسامناہے اس کے باوجود شاندارکارکردگی اساتذہ اورطلبہ کاعظیم کارنامہ ہے۔ انہوں نے ایلیمنٹری تعلیمی بورڈمیرپور کی شاندار کارکردگی پر بورڈ کی انتظامیہ کومبارک باد اورخراج تحسین پیش کیاہے اورکہاکہ امتحان کے کامیاب انعقاد اورنتائج کی بروقت تیاری پر بورڈ انتظامیہ مبارک باد اورخراج تحسین کے لائق ہے اورکارکردگی قابل ستائش اورقابل تقلیدہے۔
چکسواری(چودھری واجدعلی نمائندی پنڈی پوسٹ) پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے 27 بروزاتوارچکسواری میں لبیک پاک فوج ریلی لکالی جائے گی ۔ریلی کاآغازصبح دس بجے چکسواری کالج سے ہوگا۔ریلی کے آرگنائزرعاشق حسین اورنعمان رمضان نمبردار ہیں ۔عاشق حسین نے کہاکہ اہلیان چکسواری لبیک پاک فوج ریلی میں بھرپورشرکت کریں گے