اللہ رب العزت نے اپنے آخری، پیارے، لاڈلے اورمحبوب نبی،خاتم المرسلین، تاجدارمدینہ حضرت محمد مصطفی احمد مجتبیٰﷺکوختم نبوت کے اعزازکے ساتھ ساتھ اس کائنات میں اعلیٰ وارفع مقام ومرتبہ دے کر بھیجا جس طرح نبی اکرم شفیع اعظم ﷺکی ذات مقدس کائنات کی بلندوبالا،ارفع واعلی مقام و مرتبہ پرفائزہے آپ ﷺکی تعریف کیلئے الفاظ کا احاطہ ناممکن ہے آپ کے کمالات، حسن وجمال، رحمت و شفقت کی مثالوں کا مقابل تلاش کرنا بھی نا ممکن ہے ایسے ہی آپکی ایک ایک حسیں اداء کامقابل تلاش کرنا بھی ممکن نہیں آپ کی ذات یا آپکی صفات کے ساتھ کوئی بھی شخص کوئی بھی چیز جڑگئی تواس کو بھی اللہ تعالیٰ نے مقام ومرتبہ اورعروج عطاء فرمادیا چاہے وہ احد پہاڑ ہو یا مدینہ منورہ کی گلیاں، غارثور ہو یا پھر احد و بدرکا میدان، مسجد نبوی ہو یا بیت اللہ کااحاطہ، بیت المقدس ہو یا سدرۃ المنتہیٰ، امی عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا حجرہ ہو یا پھر گنبد خضریٰ کی مٹی، ان سب کواللہ نے عزت بخشی لیکن جو لوگ، جواصحاب رسول، جو ساتھی، جو پہرہ دار، جو حب رسول سے منور سینے، جو لشکر، جو جماعت،جو خلفاء راشدین، جو سفر وحضر میں آپ کے ساتھ رہنے والے یاران محمد، جو جنگ میں آپ کے محافظ، جو دشمناں دین اسلام کو ناکوں چنے چبوانے والے، جو دین اسلام کو پوری دنیا میں پھیلا کر حفاظت کرنے والے، جوعشرہ مبشرہ، جوانصاری، جو بھی شاگردوں کی صورت میں، جنکی صفات قرآن مجید نے بیان کیں، میری مراد صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہیں اللہ نے آپ کو جو اصحاب عطاء فرمائے انکی بھی مثال، نظیر یا انکا مد مقابل تلاش کرنا بھی ممکن نہیں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے اسلام قبول کرنے کے بعد زیارت نبوی سے اپنے قلوب کو تسکین دینا، اسلام قبول کرکہ اس پر استقامت اختیار کرنیوالے جنگوں میں سے آپ ﷺ پر تن من دھن قربان کرنے والے، اور دین اسلام کی حفاظت کرنے والے، آقاﷺاور دین اسلام پر کنبہ قبیلہ مال و دولت خاندان، بیوی بچے،رشتہ دار دل وجان اوردنیاکی ہرعزیز چیزکوآپﷺپرقربان کرنے والی جماعت صحابہ کرام ہے صحابہ کرام نبی اکرمﷺ کے تربیت یافتہ ہیں صحابہ کرام حضور اکرم کے انعام یافتہ ہیں صحابہ کرام ہدایت یافتہ ہیں صحابہ کرام رشد و ہدایت کے مینارے ہیں صحابہ کرام بلواسطہ تاجدار ختم نبوتﷺکے شاگرد خاص ہیں صحابہ کرام نبی اکرمﷺ کے ساتھ جنگ میں شامل ہو کر معاون ہیں صحابہ کرام نبی کریمﷺکے مقتدی ہیں صحابہ کرام مصلائے رسول کے وارث ہیں صحابہ کرام نبی کہ جانشیں ہیں صحابہ کرام اہل بیت کہ وفادار و جان نثار بھی ہیں صحابہ کرام نے دین اسلام اور پیغمبر اسلام سے جولازوال بے مثال محبت کی مثال قائم کی دنیا اسکی نظیر پیش کرنے سے عاجز ہے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تعظیم، تکریم اور توقیر کیلئے قرآن مجید کی بے شمار آیات بے شمار مقامات پر اللہ رب العزت نے انکے مقام ومرتبہ کو کھلے لفظوں میں بیان فرمایا‘ صحابہ کے بارے قرآن مجید کی آیات نازل فرمائی جو تاقیامت اور بعد قیامت بھی جنت میں پڑھیں اور سنی جائیں گئیں آج بھی ہر حافظ قرآن، ناظرہ پڑھنے والے قاری قرآن محدث،مفسر،عالم،مفتی حتی کہ ہرمسلمان جوبھی قرآن مجید کی تلاوت کرتا ھے وہ صحابہ کا تذکرہ بھی خودبخود کرتاہے کہیں اللہ نے قرآن مجید میں صحابہ کو کامیاب جماعت،کہیں ہدایت یافتہ،کہیں جنت کے حقدار،کہیں وفادار،اللہ کا انعام,کہیں اللہ انکی زندگی کا تذکرہ کر رہاہے اور کہیں اللہ انکی صداقت، عدالت، سخاوت، شجاعت،کاتذکرہ
کر رہاہے اور آقادوجہاں سرور کونین ﷺ نے بھی اپنی جماعت کی تعریف کے ساتھ ساتھ انکے فضائل بیان فرمائے ہیں جو صحیح احادیث مبارکہ سے ثابت بھی ہیں آپﷺ نے فرمایا لوگو میرے اصحاب کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہنا، میرے بعد صحابہ کوتنقیدکانشانہ نا بنانا اگر بعد میں آنے والوں میں سے کوئی بھی احد پہاڑ کہ برابر سوناخرچ کرے تووہ صحابہ کے ایک مٹھی خرچ کرنے کہ برابر بھی نہیں پہنچ سکتا اس سے بڑی فضیلت اور کیا ہو گی کہ حضورﷺ فرمارہے ہیں میرے صحابہ،نبی اکرم نے یہ بھی فرمایاکہ جب تم ایسے لوگوں کو دیکھوجوصحابہ اکرام کو براکہیں توکہو خداکی لعنت ھو برا بھلا کہنے والوں پر صحابہ کرام امت کہ بہترین لوگ ہیں انصاف تقوی طہارت ایمان،عمل اسلام و تعلیمات اسلام،اخلاق علم وعمل، کے اعلی منصب،رتبہ پر فائز ہیں وہ ساری امت میں پاک قلوب سے مزین ہیں،علم وعمل کے اعتبار سے گہرے علوم پر گرفت رکھتے ہیں،حالات کے اعتبار سے بھی بہترین جماعت ہیں دنیاکی رغبت،بناوٹ،تکلف سے بھی پاک ہیں یہ وہ لوگ ہیں اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کے منتخب کردہ اور پسندیدہ لوگ ہیں, صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اللہ کی منتخب کردہ جماعت ہے جسکے اوصاف کمالات فضائل اللہ کے قرآن میں درج ہیں نبی اکرم شفیع اعظم کے شاگرد خاص ہیں آپ کے وفادار جاں نثار ہیں صحابہ کرام کو پسند کرنا گویا اللہ اور اللہ کے قرآن کی پسند کو ماننا ہے صحابہ کرام کی فضیلت بیان کرنا گویا نبی کریم روف الرحیم ﷺکی منتخب پسندیدہ جماعت کی فضیلت بیان کرنا صحابہ کرام سے محبت احادیث مبارکہ کی روشنی میں گویا نبی سے محبت کی نشانی ہے اور صحابہ کرام سے عداوت گویا اللہ کے قرآن نبی کے فرمان سے عداوت وبغاوت کے مترادف ہے دعا ہے اللہ ہمیں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے فضیلت واہمیت تعظیم و تکریم مقام ومرتبہ سمجھنے کی توفیق عطاء فرمائے اور صحابہ کرام کی اپنے آقا علیہ السلام سے محبت جیسی محبت عطاء فرمائے اور انکے نقش قدم پر چلنے کی توفیق بھی عطاء فرمائے آمین یارب العالمین۔
159