رفیعہ بتول
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 19فروری 1951کو جھنگ میں پیدا ہوئے آپ کے والد کا نام ڈاکٹر فرید الدین القادری ہے آپ نے ابتدائی تعلیم ،جھنگ کے مشنری سکول سے حاصل کی اسلامیہ ہائی سکول جھنگ سے میٹرک اور بعدازاں ایف ایس سی فیصل آباد سے پاس کی 1972کو ایم اے علوم اسلامیہ پنجاب یونیورسٹی سے پاس کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا 1974میں ایل ایل بی کرنے کے بعد جھنگ میں پریکٹس شروع کر دی 1978کو پنجاب میں لیکچرار تعینات ہوئے 17اکتوبر 1981کو تحریک منہاج القرآن کی بنیاد رکھی تحریک منہاج القرآن کے پیغام کو پوری دنیا میں دروس قرآن کے ذریعے پہنچایا اس وقت دنیا کے نوے ممالک میں تحریک کا منطم نیٹ ورک موجود ہے 25اکتوبر 1989کو پاکستان عوامی تحریک کی بنیاد رکھی 2002کے الیکشن میں حصہ لیا اور ایم این اے منتخب ہوئے 2004کو ایم این اے کی سیٹ سے استعفیٰ دیدیا یہ کہہ کر یہ وقت کا ضیاع ہے نظام بدلتے بغیر تبدیلی نا ممکن ہے منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے ذریعے پوری دنیا کے مظلوم اور مجبور عوام کی مدد کی جاتی ہے تحریک منہاج القرآن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ حرمین شریفین کے بعد دنیا کا سب سے بڑا اعتکاف ہوتا ہے اور دنیا کی سب سے بڑی میلا دالنبی ؐ کا نفرنس ہر سال مینار پاکستان کے سائے میں منعقد ہوتی ہے 1993میں چکوال کے بزرگ عبدالرسول شاہ خاکی نے آپ کو شیخ الاسلام کا خطاب دیا اور بعد ازاں عرب شیوخ نے یہ خطاب دیا آپ کی اس وقت اردو ،عربی اور انگلش میں 550سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں ان میں اردو میں سیرت النبیؐ پر سب سے بڑی بارہ جلدوں پر مشتمل کتاب لکھی 2010میں آپ نے دہشت گردی کے خلا ف ایک مضبوط 600صفحات پر مشتمل فتویٰ دیا اس وقت تک سو سے زائد حدیث پاک پر کتابین چھپ چکی ہیں اور حال ہی میں مضامین قرآن پر 8جلدوں پر مشتمل کتاب قرآنی انسائیکلو پیڈیا لکھی اور حدیث پر 25جلدوں پر مشتمل کتاب جامع السند زیر طبع ہے
126