شہید کانسٹیبل زاہد علی شاہ کی برسی کے موقع پر اٹک پولیس کے چاق و چوبند دستہ کی سلامی،

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی خصوصی ہدایات پر شہید کانسٹیبل زاہد علی شاہ کی برسی کے موقع پر ڈی ایس پی حضرو سکندر گوندل اور ایس ایچ او حضرو سجاد حیدر نے اٹک پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ شہید کی قبر پر حاضری دی اور سلامی پیش کی، کانسٹیبل زاہد علی شاہ نے 15 اکتوبر 2009 کو جام شہادت نوش کیا تھا۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔